
نئی دہلی، 19 جنوری (ہ س):۔
مرکزی وزیر توانائی منوہر لال نے پیر کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی میں پاور سیکٹر میں ریگولیٹری امور کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) کا افتتاح کیا۔
منوہر لال نے کہا کہ آئی آئی ٹی دہلی میں یہ سنٹر آف ایکسیلنس باخبر اور مستقبل کے حوالے سے ضابطے کی حمایت میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ مرکز، جوآئی آئی ٹی دہلی، سنٹرل الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (سی ای آر سی) اور گرڈ کنٹرولر آف انڈیا لمیٹڈ (گرڈ انڈیا) کے ذریعہ مشترکہ طور پر قائم کیا گیا ہے، تیزی سے بدلتے ہوئے پاور سیکٹر میں ہندوستان کی ریگولیٹری صلاحیت کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
وزارت کے مطابق، سنٹر آف ایکسی لینس کا تصور ریگولیٹری تحقیق، صلاحیت سازی، مشاورتی معاونت، اور بیداری بڑھانے کے لیے قومی سطح کے مرکز کے طور پر کیا گیا ہے۔ مرکز کلیدی ریگولیٹری اور سیکٹرل چیلنجوں کی نشاندہی کرنے کے لیے سی ای آر سی اور گرد انڈیا کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ یہ ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور علم کے موثر انتظام اور توسیع کو فروغ دینے کے لیے صلاحیت کی تعمیر اور انسانی وسائل کی ترقی میں معاونت کرے گا۔ یہ عالمی تعلیمی اور پالیسی نیٹ ورکس تک رسائی کے ساتھ جدید تحقیق کرے گا، اور ریگولیٹرز اور پاور سیکٹر کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مشاورتی معاونت فراہم کرے گا۔
گرڈ کنٹرولر آف انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ایس سی سکسینہ نے کہا کہ ریگولیٹری فریم ورک کو گرڈ آپریشن کی حقیقتوں سے ہم آہنگ کیا جانا چاہیے۔ یہ مرکز ریگولیٹری تحقیق اور مارکیٹ ڈیزائن میں براہ راست آپریشنل تجربے اور مینجمنٹ میں حصہ ڈالے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ