لنگر ہاؤس میں پتنگ بازی پر شدید تنازعہ، پتھر بازی میں پولیس کانسٹیبل زخمی
لنگر ہاؤس میں پتنگ بازی پر شدید تنازعہ، پتھر بازی میں پولیس کانسٹیبل زخمی حیدرآباد ، 19 جنوری (ہ س) ۔ حیدرآباد کے لنگرہاؤز علاقے میں پتنگ بازی کے تنازعہ نے اس وقت سنگین رخ اختیارکرلیا جب دو گروپوں کے درمیان جھگڑے پرتشدد تصادم میں بدل گیا اورڈیوٹ
لنگر ہاؤز میں پتنگ بازی پر شدید تنازعہ، پتھر بازی میں پولیس کانسٹیبل زخمی


لنگر ہاؤس میں پتنگ بازی پر شدید تنازعہ، پتھر بازی میں پولیس کانسٹیبل زخمی

حیدرآباد ، 19 جنوری (ہ س) ۔

حیدرآباد کے لنگرہاؤز علاقے میں پتنگ بازی کے تنازعہ نے اس وقت سنگین رخ اختیارکرلیا جب دو گروپوں کے درمیان جھگڑے پرتشدد تصادم میں بدل گیا اورڈیوٹی پرموجود ایک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ لنگرہاؤز پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں عوامی تحفظ اورپولیس اہلکاروں کی سلامتی پرسوالات اٹھنے لگے ہیں۔اس لنگرہاؤز پتنگ بازی واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں سخت غصہ پایا جارہا ہے اورملوث افراد کے خلاف کڑی کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق، پتنگ اڑانے کے معاملے پر دو مقامی گروپوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جودیکھتے ہی دیکھتے تشدد میں تبدیل ہوگئی۔ رہائشی علاقے میں اچانک جھگڑا شروع ہوا اور اس دوران پتھراؤ بھی کیا گیا۔ اسی دوران گشت پر مامورکانسٹیبل محمد علیم الدین کو ایک پتھرناک پرلگا،جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر رینووا ہاسپٹل منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ناک میں شدید فریکچرکی تصدیق کی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق انہیں سرجری کے لیے تیار کیا جارہا ہے اور ان کی حالت مستحکم مگرنازک بتائی جارہی ہے۔ اس واقعے نے امن وامان کی ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو درپیش خطرات کو ایک بار پھراجاگرکردیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے دونوں گروپوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں اورملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔

حکام نے یقین دلایا ہے کہ قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سینئر پولیس افسران نے کہا کہ اس طرح کا تشدد کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، خاص طورپرجب اس سے پولیس اہلکاروں اورعوامی امن کوخطرہ لاحق ہو۔اس واقعے پر مقامی رہائشیوں اورسماجی حلقوں نے شدید ناراضگی کا اظہارکیا ہے اورزخمی کانسٹیبل کے لیے انصاف کامطالبہ کیا ہے۔ عوام نے پتنگ بازی سے جڑے تنازعات کو پرتشدد ہونے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات اورلنگرہاؤزمیں امن و امان کی بہترعمل داری پرزوردیا ہے۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande