وزیر اعلیٰ نے سمریدھی یاترا کے دوران سیتامڑھی اور شیوہر ضلع میں مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا
پٹنہ، 19 جنوری(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمریدھی یاترا کے دوران سیتامڑھی اور شیوہر ضلع میں مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے افسران سے پرگتی یاترا کے دوران کئے گئے اعلانات پر عمل آوری کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں کام میں ت
وزیر اعلیٰ نے سمریدھی یاترا کے دوران سیتامڑھی اور شیوہر ضلع  میں مختلف منصوبوںکا جائزہ لیا


پٹنہ، 19 جنوری(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمریدھی یاترا کے دوران سیتامڑھی اور شیوہر ضلع میں مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے افسران سے پرگتی یاترا کے دوران کئے گئے اعلانات پر عمل آوری کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ سیتامڑھی ضلع کے تحت باگمتی ندی پر 70.89 کروڑ روپے کی لاگت سے مینا پور-بیلسنڈ سڑک پر چندولی گھاٹ پر اعلیٰ سطحی آر سی سی پل اور اپروچ روڈ کا نام کی تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے بیلسنڈ بلاک کے چندولی گرام پنچایت میں پی ایم شری ہیت نارائن پلس ٹو ہائی اسکول میں نشتر واٹیکا کا بھی افتتاح کیا۔ اس کے بعدوزیر اعلیٰ نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تختیوں کی نقاب کشائی کرکے سیتامڑھی ضلع کے بیلسنڈ بلاک کے تحت ہیت نارائن ہائی اسکول، چندولی میں منعقدہ ریمورٹ کے توسط سے 554.12 کروڑ روپے کی لاگت سے 67 اسکیموں کی نقاب کشائی کر کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ جس میں 208.12 کروڑ روپے کی لاگت کی 26 اسکیموں کا افتتاح اور 346 کروڑ روپے کی لاگت والی 41 اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہیت نارائن انٹر سطح کے اسکول چندولی کے احاطے میں مختلف محکموں کے ذریعہ چلائے جلارہے ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کے اسٹالز کا معائنہ کیا۔ اس دوران، وزیر اعلیٰ نے 386 منتخب خاندانوں کو مالی مدد کے لیے 1کروڑ 19لاکھ 84ہزار روپے کا علامتی چیک پیش کیا ۔ ساتھ ہی 4813 جیویکا سیلف ہیلپ گروپس کے 19ہزار 124 دیدیوں کو بنک لنکج کے ذریعہ مالی مدد کے طور پر 252 کروڑ روپے کا علامتی چیک دیا۔ وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدی سے کہا کہ آپ اچھا کام کر رہی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ ترقی کریں اور آگے بڑھیں، اس کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے شیوہر ضلع میں بابا بھونیشورناتھ مندر، دیوکولی مندر احاطہ میں11.89 کروڑ روپے کے سیاحتی سہولیات کی ترقی کانام کی تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے دیوکولی دھام احاطہ میں میں شروع کئے گئے ترقیاتی اور خوبصورتی کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مندر کے احاطے میں تالاب کے ارد گرد سیڑھیوں کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande