
بھوپال، 17 جنوری (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی مہمان خصوصی میں 30 جنوری 2026 کو بھوپال واقع گلاب گارڈن میں ’پشپ مہوتسو‘ (جشن گل) کا انعقاد کیا جائے گا۔
پشپ مہوتسو کی تیاریوں کے حوالے سے ہفتہ کو کمشنر باغبانی و فوڈ پروسیسنگ اروند دوبے کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں نیشنل روز سوسائٹی آف انڈیا کے صدر سشیل پرکاش، مدھیہ پردیش روز سوسائٹی کے صدر گردے سمیت دیگر اراکین اور محکمانہ افسران موجود تھے۔
کمشنر دوبے نے بتایا کہ ریاستی حکومت سال 2026 کو ’زرعی سال‘ کے طور پر منا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں عظیم الشان ’پشپ مہوتسو‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ میلے میں بھوپال کے علاوہ ریاست کے دیگر اہم اضلاع اندور، اجین، نرمدا پورم، پچمڑھی، گنا اور گوالیار سمیت دیگر اضلاع سے 5 ہزار سے زیادہ گملوں اور 2 ہزار کٹ فلاور کی نمائش کی جائے گی۔ اضلاع سے آنے والے کسانوں کے پھولوں کے اسٹال اور نرسری کی مصنوعات عام لوگوں کی خریداری کے لیے دستیاب رہیں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن