
حکومت کا اہم مقصد تمام لوگوں کا احترام اور زندگیوں کو آسان بنانا ہے : وزیر اعلیٰ ۔ وزیر اعلیٰ نے سمریدھی یاترا کے دوران مشرقی چمپارن ضلع میں چل رہے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے جائزہ میٹنگ کی، افسران کو ضروری ہدایت دیںپٹنہ، 17 جنوری(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج مشرقی چمپارن ضلع کے موتیہاری واقع گاندھی میدان میں سمریدھی یاترا کے دوران ضلع سے متعلق ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے پرگتی یاترا کے دوران اعلان کردہ مختلف اسکیموں کے نفاذ کے بارے میں افسران سے معلوما حاصل کی۔ جائزہ میٹنگ کے دوران، مشرقی چمپارن کے ڈی ایم مسٹر سوربھ جوروال نے پرگتی یاترا سے متعلق اسکیموں، سات نشچے 2کی اسکیموں، اور سات نشچے3کی اسکیموںپرعمل درآمد کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے ضلع میں کیے جارہے دیگر ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرگتی یاترا سے متعلق جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ہے ، ان پر تیزی سے عمل درآمد کریں۔سات تشچے 2 کے تحت جومنصوبے چلائے جار ہے ہیںانہیں بہتر انداز میں نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سات نشچے 3 کے تحت جو منصوبے متعین کیے گئے ہیں اس بر بہتر طریقہ سے کام شروع کریں۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آپ سب کو معلوم ہے کہ 20 نومبر 2025 کو ریاست میں نئی حکومت کے قیام کے چند ہی دن بعد، ہم نے ریاست کو ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک بنانے کے لیے سات نشچے کے پروگراموں کو نافذ کیا ہے۔ سات نشچے 3 کے ساتویں جز ’سب کا احترام زندگی آسان‘ کا بنیادی مقصد ریاست کے تمام لوگوں کی روزمرہ کی زندگی میں درپیش مشکلات کو کم کرکے ان کی زندگی کو اور بھی آسان بنا نا ہے اس کے لیے ہم لوگ مسلسل کام کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد تمام لوگوں کے احترام کو یقینی بنانے اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہر ہفتے کے کام کے دو دنوں (سوموار اور جمعہ) کو تمام لوگوں سے احترام کے ساتھ ملاقات کریں، ان کے مسائل کو حساس طریقے سے سنیں اور انہیں حل کریں۔ ہر ہفتے دوکام کے دنوں (پیر اور جمعہ) کو، گرام پنچایت، پولیس اسٹیشن، زون، بلاک، سب ڈویژن، ضلع، ڈویژن اور ریاست کے تمام سرکاری دفاتر میں، عوام اپنی شکایات کو دور کرنے کے لیے متعلقہ اہلکار سے ان کے نامزد کام کی جگہ/دفتر کے کمرے میں ملاقات کریں گے۔ تمام سرکاری دفاتر میں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آنے والوں کو احترام کے ساتھ بیٹھائیں ۔ ساتھ ہی انہیں پینے کے پانی اوراجابت خانہ جیسی ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس نظام کو 19 جنوری 2026 سے موثر انداز میں نافذکریں، اس کے نفاذ سے عوام کو کافی سہولت ملے گی اور ان کے مسائل جلد حل ہوں گے۔ ہم ریاست کے تمام شہریوں کی سہولت کا خیال رکھتے ہیں۔ ہم ان کی زندگیوں کو آسان اور زیادہ ترقی یافتہ بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ تمام افسران حساسیت کے سا تھ منصوبوں پر عمل درآمد کریں تاکہ بہار ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں کے زمرے میں شامل ہوسکے۔جائزہ میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری ،نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیئے امرت، ڈی جی پی ونے کمار، متعلقہ محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹری/پرنسپل سکریٹری، سیکریٹری ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری انوپم کمار ، ترہت ڈویزن کے کمشنر گریور دیال سنگھ، چمپارن رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہرکیشور رائے، مشرقی چمپارن کے ڈی ایم سوربھ جوروال، مشرقی چمپارن کے ایس پی سورن پربھات اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan