وزیر اعلیٰ نے مجاہدین آزادی کے مجسموں کے مقامات پر منعقد سرکاری تقریب میں شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیا
وزیر اعلیٰ نے مجاہدین آزادی کے مجسموں کے مقامات پر منعقد سرکاری تقریب میں شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیاپٹنہ، 17 جنوری(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ ضلع کے بختیار پور میں معروف مجاہدین آزادی کے مجسمہ کے مقام پر منعقدہ سرکاری تقریب میں شرکت کی
وزیر اعلیٰ نے مجاہدین آزادی کے مجسموں کے مقامات پر منعقد سرکاری تقریب میں شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعلیٰ نے مجاہدین آزادی کے مجسموں کے مقامات پر منعقد سرکاری تقریب میں شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیاپٹنہ، 17 جنوری(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ ضلع کے بختیار پور میں معروف مجاہدین آزادی کے مجسمہ کے مقام پر منعقدہ سرکاری تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے شہید ناتھو سنگھ یادو جی (مجسمے کی جگہ: نیو بائی پاس، راگھو پور تیراہا، بختیار پور)، آنجہانی موگل سنگھ (مجسمے کی جگہ: بلاک آفس کمپلیکس، بختیار پور)، آنجہانی شیلبھدریا جی (مجسمے کی جگہ: پرائمری ہیلتھ سینٹر احاطہ، بختیار پور)، آنجہانی کوی راج رام لکھن سنگھ ویدجی (مجسمے کی جگہ: نو تعمیر شدہ ڈاک بنگلہ احاطہ، بختیار پور)، اور آنجہانی ڈمر سنگھ (مجسمے کی جگہ: شری گنیش ہائی اسکول کمپلیکس، بختیار پور) کے قدآدم مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پٍش کیا۔اس موقع پر آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری منیش کمار ورما، سابق رکن قانون ساز کونسل رام چندر بھارتی، بہار ریاستی شہری کونسل کے جنرل سکریٹری اروند کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم ،ایس ایس پی کارتکیہ کے شرما، مجاہدین آزادی کے اہل خانہ سمیت دیگر عوامی نمائندوں اور معززین نے بھی گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande