پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن اے ایم یو کورٹ کے رکن مقرر
پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن اے ایم یو کورٹ کے رکن مقرر علی گڑھ، 17 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارماکولوجی کے چیئرپرسن پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن کو سربراہان شعبہ کی سینیارٹی کی بنیاد پر یونیورسٹی کورٹ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ تین بر
پروفیسر سید ضیا الرحمن


پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن اے ایم یو کورٹ کے رکن مقرر

علی گڑھ، 17 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارماکولوجی کے چیئرپرسن پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن کو سربراہان شعبہ کی سینیارٹی کی بنیاد پر یونیورسٹی کورٹ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ تین برس یا شعبہ کے چیئرپرسن کے عہدے پر فائز رہنے تک کی مدت کے لئے یونیورسٹی کورٹ کے رکن رہیں گے۔

غورطلب ہے کہ پروفیسر سید ضیاء الرحمن فارماکولوجی کے شعبے میں گزشتہ 28 برسوں سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے 1997 میں شعبہ فارماکولوجی، جے این میڈیکل کالج، اے ایم یو، علی گڑھ میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے، جامعہ کو عمومی طور پر اور شعبہ کو خاص طور پر تعلیمی اور انتظامی دونوں شعبوں میں فعال طور پر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande