
سرینگر، 17 جنوری (ہ س)۔ اقتصادی جرائم ونگ کرائم برانچ کشمیر نے ایک سابق پولیس ملازم کے خلاف مبینہ طور پر سرکاری ملازمتوں کا وعدہ کرکے اور فرضی تقرری کے احکامات جاری کرکے متعدد افراد کو دھوکہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے متاثرین سے تقریباً 20 لاکھ روپے کا دھوکہ کیا ہے۔ جعلی دستاویزات اور جھوٹی یقین دہانیوں کا استعمال کرتے ہوئے 23 لاکھ روپے ہڈپ لۓ ہیں۔ ایک بیان کے مطابق، اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو)، کرائم برانچ کشمیر نے سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے بہانے بے گناہ لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک فرد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مقدمہ اقتصادی جرائم ونگ، سری نگر کو موصول ہونے والی تحریری شکایت کے بعد درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندگان نے الزام لگایا کہ ایک سابق پولیس ملازم، نے دھوکہ دہی سے لاکھوں کی رقم اکٹھی کی۔ مزید الزام لگایا گیا کہ ملزم نے جعلی تقرری کے احکامات جاری کیے اور جعلی دستاویزات فراہم کیں جن میں جعلی شناختی کارڈ، لائسنس، تقرری لیٹر اور جعلی پولیس اور سی آئی ڈی کی تصدیقی رپورٹس شامل ہیں۔شکایت موصول ہونے پر، کرائم برانچ کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ کی طرف سے ابتدائی تحقیقات شروع کی گئی، تحقیقات کے دوران، الزامات کو پہلی نظر میں ثابت کیا گیا، تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزم نے جعلی سرکاری ملازمت کے احکامات کے تحت شکایت کنندگان کو ان کی محنت سے کمائی گئی رقم سے منظم طریقے سے دھوکہ دیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے، نتیجتاً، معاملے کا نوٹس لیا گیا، اور دفعہ 420، 467، 468، اور 471 کے تحت پولیس اسٹیشن اکنامک آفنسز ونگ، سری نگر میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir