اعظم گڑھ میں ٹینکر سے ٹکرانے سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی موت
اعظم گڑھ، 15 جنوری (ہ س)۔ ضلع کے مبارک پور تھانہ علاقہ کے تحت پورہ خضر میں ایک انٹر کالج کے قریب کل رات سڑک حادثہ پیش آیا۔حادثے میں ایک ٹینکر نے موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو ٹکر مار دی۔ دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گی
Two-young-men-died-and-one-was-seriously-injured-i


اعظم گڑھ، 15 جنوری (ہ س)۔ ضلع کے مبارک پور تھانہ علاقہ کے تحت پورہ خضر میں ایک انٹر کالج کے قریب کل رات سڑک حادثہ پیش آیا۔حادثے میں ایک ٹینکر نے موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو ٹکر مار دی۔ دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

سی او صدر آستھا جیسوال کے مطابق، سورج جیسوال (24) ولد شنکر جیسوال، برجیش کنوجیا (22) ولد راجمان اور سنت وجے (21) ولد نریش، مبارک پور تھانہ علاقہ کے اوجھولی گاو¿ں کے رہنے والے کسی کام سے بائک پر مبارک پور گئے تھے۔ تینوں نوجوان بدھ کی رات تقریباً 10:30 بجے اپنے گاو¿ں اوجھولی واپس آ رہے تھے۔ جیسے ہی ان کی بائک پورہ خضرمیں ایم پی انٹر کالج کے قریب پہنچی تو پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹینکر نے بائک کو ٹکر مار دی۔ موٹر سائیکل سڑک پر گر گئی اور تینوں نوجوان دور جا گرے۔

حادثے میں سورج جیسوال اور برجیش کنوجیا کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ سنت وجے شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ زخمی نوجوان کو مبارک پور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande