
لداخ انتظامیہ نے مردم شماری کی تکمیل تک حد بندی منجمد رکھنے کا حکم جاری کیا
جموں، 15 جنوری (ہ س)۔ مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کی انتظامیہ نے مردم شماری 2027 کی تکمیل تک پورے یوٹی میں اضلاع، تحصیلوں، بلدیاتی اداروں، قصبوں، ریونیو دیہات اور دیگر انتظامی اکائیوں کی حد بندی منجمد رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لداخ میں اضلاع، تحصیلوں، میونسپلٹیز، قصبوں، ریونیو دیہات اور دیگر انتظامی اکائیوں کی موجودہ حدود مردم شماری کے عمل کی تکمیل تک برقرار رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ مردم شماری قواعد 1990 کے قاعدہ 8 کی شق (چار) کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال میں لیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ حکم یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل تصور کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر