بہار میں خونی مکر سنکرانتی، پتنگ بازی کے تنازعہ میں گولیاں چلی
ویشالی،15جنوری(ہ س)۔ مکر سنکرانتی کے موقع پر پتنگ بازی کو لے کر دو کرایہ داروں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے ایک فریق نے دوسرے پر گولی چلائی جس سے دوسری طرف کا ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اسے بہتر
بہار میں خونی مکر سنکرانتی، پتنگ بازی کے تنازعہ میں گولیاں چلی


ویشالی،15جنوری(ہ س)۔ مکر سنکرانتی کے موقع پر پتنگ بازی کو لے کر دو کرایہ داروں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے ایک فریق نے دوسرے پر گولی چلائی جس سے دوسری طرف کا ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اسے بہتر علاج کے لیے پٹنہ ریفر کر دیا گیا۔

واقعہ شہر کے ہتسار گنج او پی علاقہ واقع بابو ٹولہ میں پیش آیا۔ فائرنگ میں زخمی شخص کا نام دلیپ رام ہے جو حاجی پور میونسپل کونسل میں صفائی کا کارکن ہے۔ مہوا تھانہ علاقہ کے گووند پور سنگھاڑا کے رہنے والے دلیپ رام گزشتہ ایک سال سے اپنے خاندان کے ساتھ حاجی پور بابو ٹولہ میں کرائے کے مکان میں رہ رہے ہیں۔ فائرنگ کرنے والاشخص بھی اس کے گھر کے سامنے کرائے کے مکان میں رہتا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پتنگ بازی کو لے کر دلیپ رام کے بچوں کا ملزم کے خاندان کے بچوں سے جھگڑا ہو گیا تھا۔ اس واقعہ میں ملزم نے رات دلیپ رام پر گولی چلائی جس سے گولی ران میں لگی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد صدر اسپتال پہنچے صدر کے ایس ڈی پی او سبودھ کمار نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فائرنگ میں استعمال ہونے والاپستول بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ سے دو خالی کھوکھا اور ایک زندہ کارتوس برآمد ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande