ای ڈی نے سابق کابینہ وزیر مہندر پرتاپ سنگھ کی فرید آباد میں رہائش گاہ پر چھاپہ مارا
فرید آباد، 15 جنوری (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک ٹیم نے جمعرات کی صبح ہریانہ کے سابق کابینہ وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر چودھری مہندر پرتاپ سنگھ کی سینک کالونی رہائش گاہ پر چھاپہ مارنا شروع کیا، یہ چھاپہ فی الحال جاری ہے۔ ذرائع
ای ڈی نے سابق کابینہ وزیر مہندر پرتاپ سنگھ کی فرید آباد میں رہائش گاہ پر چھاپہ مارا


فرید آباد، 15 جنوری (ہ س)۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک ٹیم نے جمعرات کی صبح ہریانہ کے سابق کابینہ وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر چودھری مہندر پرتاپ سنگھ کی سینک کالونی رہائش گاہ پر چھاپہ مارنا شروع کیا، یہ چھاپہ فی الحال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ای ڈی کی ٹیم آج صبح 8 بجے پولیس اور نیم فوجی دستوں کے ساتھ پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ ٹیم نے خاندان کے تمام افراد کو اندر رہنے کو کہا۔ گھر کے اندر جائیداد اور بینک اکاو¿نٹ کے لین دین کی تحقیقات فی الحال جاری ہے۔ ٹیم میں 15 سے 17 افسران شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی کانگریس میں ایک اہم رہنما ہیں اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں فرید آباد پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار تھے، حالانکہ وہ ہار گئے تھے۔ اس وقت بی جے پی کے کرشن پال گرجر تیسری بار جیت گئے اور مرکزی وزیر مملکت بھی بنے۔ ان کے بیٹے اور سیاسی وراثت رکھنے والے، وجے پرتاپ سنگھ نے بادکھل سیٹ سے 2024 کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ سابق وزیر کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی کارروائی سے کانگریس پارٹی کے اندر ہلچل مچ گئی ہے، حالانکہ ضلع کانگریس کی طرف سے کوئی بڑا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande