اے آئی کو شہری مرکوز، شفاف اور موثر حکمرانی کی بنیاد کے طور پر قائم کر رہی ریاستی حکومت: وزیر اعلیٰ
وزیر اعلیٰ نے ’مدھیہ پردیش ریجنل اے آئی امپیکٹ کانفرنس-2026‘ کا افتتاح کیا اے آئی لٹریسی مشن کے تحت کوشل رتھ کو ہری جھنڈی دکھائی بھوپال، 15 جنوری (ہ س)۔ ریاستی حکومت اے آئی کو شہری مرکوز، شفاف اور موثر حکمرانی کی بنیاد کے طور پر قائم کرنے کی س
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے مدھیہ پردیش علاقائی اے آئی امپیکٹ کانفرنس 2026 سے خطاب کیا


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے مدھیہ پردیش ریجنل اے آئی امپیکٹ کانفرنس 2026 میں اسپیس ٹیک پالیسی کا آغاز کیا


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اے آئی پاورڈ انڈیا کے لیے مستقبل کے ہنر کے لیے کوشل رتھ کو ہری جھنڈی دکھائی


وزیر اعلیٰ نے ’مدھیہ پردیش ریجنل اے آئی امپیکٹ کانفرنس-2026‘ کا افتتاح کیا

اے آئی لٹریسی مشن کے تحت کوشل رتھ کو ہری جھنڈی دکھائی

بھوپال، 15 جنوری (ہ س)۔ ریاستی حکومت اے آئی کو شہری مرکوز، شفاف اور موثر حکمرانی کی بنیاد کے طور پر قائم کرنے کی سمت میں ٹھوس قدم اٹھا رہی ہے۔ اے آئی پر مبنی انتظامی نظام اور انتظام، تکنیک-ٹیکنالوجی اور تعلیمی شعبے میں اے آئی پر مبنی انوویشن ترقی یافتہ بھارت @ 2047 کے ہدف کو حاصل کرنے میں موثر طور پر معاون ہوں گے۔ یہ باتیں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعرات کو دارالحکومت بھوپال کے تاج لیک فرنٹ میں ’مدھیہ پردیش ریجنل اے آئی امپیکٹ کانفرنس-2026‘ کا افتتاح کر کے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اے آئی لٹریسی مشن کے تحت ’فیوچر اسکلز فار اے آئی پاورڈ بھارت‘ کے لیے ’کوشل رتھ‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے مدھیہ پردیش اسپیس ٹیک پالیسی-2026 لانچ کی۔ وہیں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی موجودگی میں مختلف مفاہمت ناموں کا تبادلہ ہوا۔

ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہر شعبے میں ہندوستان کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں بھگوان شری کرشن کا مطالعہ مرکز اور شنکراچاریہ جی کی سادھنا کا مرکز بھی ہے۔ ریاستی حکومت انسانی جذبات کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ ریاستی حکومت سبھی محکموں کی عوامی بہبود کی اسکیموں کے نفاذ کے لیے اے آئی کا استعمال کر رہی ہے۔ اے آئی موجودہ وقت میں حکمرانی، صنعت اور سماج کے لیے ایک تبدیلی والی طاقت ہے۔ ہماری ریاست جلد ہی اے آئی پالیسی بھی لائے گی اور اے آئی کے لیے مشن موڈ پر وسیع پیمانے پر کام کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اجین سنہستھ-2028 کے انعقاد کے لیے منعقدہ اجین مہاکمبھ ہیکاتھون اور مدھیہ پردیش انوٹیک مقابلے کے فاتحین کو انعام دیا۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری سائنس اور ٹیکنالوجی سنجے دوبے نے ’’اے آئی فار پیپل، پلینٹ اینڈ پروگریس - مدھیہ پردیش روڈ میپ ٹو امپیکٹ‘‘ پر ریاست کا اہم اے آئی ویژن پیش کیا۔ اے آئی کو قومی تحریک بنانے کے مقصد سے اے آئی لٹریسی مشن کے تحت شروع ’یوا اے آئی فار آل‘پر مختصر فلم کی نمائش کی گئی۔ ایم پی اسٹیٹ الیکٹرانکس ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے جنرل منیجر آشیش وششٹھ نے کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی محکمے کے تحت ایم پی ایس ای ڈی سی ریاست میں اے آئی انفراسٹرکچر قائم کرنے کے لیے نوڈل ایجنسی ہے۔

اس موقع پر چیف سکریٹری انوراگ جین کا کہنا رہا کہ اے آئی کے استعمال سے انتظامی صلاحیت بڑھے گی اور فیصلہ سازی کا عمل زیادہ تیز، درست اور شہری مرکوز ہوگا۔ چیف سکریٹری جین نے بتایا کہ یہ کانفرنس آئندہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ-2026 سے پہلے ملک میں اے آئی ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم کوشش ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے طے شدہ پائیدار معاشی ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے میں گورننس میں اے آئی کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande