تین سالہ معصوم لڑکی کی گرم سالن کے برتن میں گرنے سےفوت
3-year-old innocent girl dies after falling into hot curry pot
3 سالہ معصوم لڑکی کی گرم سالن کے برتن میں گرنے سےفوت


حیدرآباد، 15 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع کھمم کی اندراماں کالونی میں ایک انتہائی دردناک واقعہ پیش آیا، جہاں تین سالہ معصوم لڑکی کی گرم سانبر کے برتن میں گرنے سے موت ہوگئی۔اس لڑکی کی شناخت رمیا کے طورپر کی گئی ہے۔ اندراماں کالونی کے ایم سمہادری اور سروجنی، جو پرانے لوہے کے سامان کا کاروبار کرتے ہیں، نے اپنے گھر میں ایک تقریب اور کھانے کا اہتمام کیا تھا۔ گھر کی سیڑھیوں پر کھیلتے ہوئے تین سالہ رمیا شری اچانک توازن کھو بیٹھی اور نیچے چولہے پر ابلتے ہوئے گرم سانبر کے بڑے برتن میں جا گری۔اس واقعہ میں اس کا جسم بری طرح جھلس گیا۔ اسے فوری طور پر حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande