جلگاؤں میں فائرنگ کے واقعے سے انتخابی ماحول متاثر
جلگاؤں، 15 جنوری (ہ س) بلدیاتی انتخابات کے دوران جالگاؤں ضلع کے پمپرالا علاقے میں اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آنے سے پولنگ کے ماحول میں وقتی طور پر کشیدگی پیدا ہو گئی۔ یہ واقعہ آنند نگر کے قریب پیش آیا، جہاں ایک شخص نے دوسرے پر گولی چلائی، تاہم نش
جلگاؤں میں فائرنگ کے واقعے سے انتخابی ماحول متاثر


جلگاؤں، 15 جنوری (ہ س) بلدیاتی انتخابات کے دوران جالگاؤں ضلع کے پمپرالا علاقے میں اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آنے سے پولنگ کے ماحول میں وقتی طور پر کشیدگی پیدا ہو گئی۔ یہ واقعہ آنند نگر کے قریب پیش آیا، جہاں ایک شخص نے دوسرے پر گولی چلائی، تاہم نشانہ خطا ہونے کے باعث کوئی زخمی نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پمپرالا علاقے میں دو افراد کے درمیان کسی بات کو لے کر بحث ہو رہی تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ بحث شدت اختیار کر گئی اور ایک شخص نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔ گولی سامنے والے شخص کو نہیں لگی، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامہ مچ گیا

جلگاؤں کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مہیشور ریڈی نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو فوٹیج دستیاب ہے اور اسی کی بنیاد پر تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس واقعے کا انتخابات یا ووٹنگ کے عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں سے بچیں اور امن و امان برقرار رکھیں۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس نے جلگاؤں کے مختلف حساس علاقوں میں گشت بڑھا دیا ہے۔ پولنگ مراکز پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور فائرنگ کرنے والے ملزم کے ساتھ اس کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande