کھیت میں بکرے چرنے پربزرگ خاتون کا پیٹ پیٹ کر قتل
مظفر پور،16جنوری(ہ س)۔ بہار کے مظفر پور میں ایک ضعیف خاتون کا قتل کر دیا گیا۔ واقعہ ضلع کے منیاری تھانہ علاقہ کے رتنولی گاؤں میں پیش آیا۔ جمعرات کی شام مکئی کے کھیت میں بکری چرانے پر جھگڑے کے بعد رات کو خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ واقعہ
کھیت میں چر گئی بکری توپیٹ پیٹ کر لےلی ضعیف خاتون کی جان


مظفر پور،16جنوری(ہ س)۔ بہار کے مظفر پور میں ایک ضعیف خاتون کا قتل کر دیا گیا۔ واقعہ ضلع کے منیاری تھانہ علاقہ کے رتنولی گاؤں میں پیش آیا۔ جمعرات کی شام مکئی کے کھیت میں بکری چرانے پر جھگڑے کے بعد رات کو خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی۔بکری چرانے پر تنازعہ بڑھنے پر ملزمین نےسنینا دیوی اور ان کے شوہر جیوتکی سہنی کو باندھ کر لاٹھیوں سے بے دردی سے پیٹاگیا۔ مار پیٹ کے دوران سنینا دیوی کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں والے جائے وقوعہ پر پہنچے اور جیوتکی سہنی کو بچایا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی منیاری، کڑھنی اور ترکی تھانوں کی پولیس نے پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ ایس ڈی پی او ویسٹ 2اودھیش چندر گیانی بھی پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر کیمپ کر رہے ہیں۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے علاقے میں اضافی سیکورٹی فورس کو تعینات کر دیا ہے۔ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایس کے ایم سی ایچ بھیج دیا گیا ہے۔ایس ڈی پی او ویسٹ -2اودھیش چندر گیانی نے بتایا کہ دونوں پڑوسیوں میں بکری چرانے پر جھگڑا ہوا تھا۔ جمعرات کے روز ایک بار پھر لڑائی چھڑ گئی اور اس کے بعد ہونے والے تشدد میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ متوفی خاتون کی شناخت جیوتکی سہنی کی بیویوی 59 سالہ سنینا دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔ ایف ایس ایل کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ باقی فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande