مکر سنکرانتی: سنگم کے کنارے عقیدت مندوں کا ہجوم، صبح 8 بجے تک 21 لاکھ عقیدت مندوں نے ڈبکی لگائی
پریاگ راج، 15 جنوری (ہ س)۔ ماگھ میلے کے دوسرے اسنان پرو مکر سنکرانتی پر، عقیدت مند سنگم میں ڈبکی لگانے کے لیے جوق در جوق جمع ہو رہے ہیں۔ صبح 8 بجے تک، 21 لاکھ عقیدت مندوں نے ڈبکی لگائی۔ اسنان کے سبب سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی
PRAYAGRAJ-MAGH-MELA-21-lakh-


پریاگ راج، 15 جنوری (ہ س)۔ ماگھ میلے کے دوسرے اسنان پرو مکر سنکرانتی پر، عقیدت مند سنگم میں ڈبکی لگانے کے لیے جوق در جوق جمع ہو رہے ہیں۔ صبح 8 بجے تک، 21 لاکھ عقیدت مندوں نے ڈبکی لگائی۔ اسنان کے سبب سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے تمام گھاٹوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

ماگھ میلہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نیرج کمار پانڈے نے بتایا کہ صبح سے ہی عقیدت مندوں کا ایک بہت بڑا ہجوم سنگم علاقہ کی طرف آنا شروع ہو گیا ہے اور صبح 8 بجے تک 21 لاکھ عقیدت مندوں نے عقیدے کی ڈبکی لگائی۔

انتظامیہ نے عقیدت مندوں کی سہولت اور سیکورٹی اور ماگھ میلہ کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے لیے پوری طرح سے تیار کیا تھا۔ تمام سینئر افسران بدھ کی رات سے ہی میلے کے علاقے میں تعینات ہیں۔ اس دوران ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس جیوتی نارائن، انسپکٹر جنرل آف پولیس اجے مشرا، ڈویژنل کمشنر محترمہ سومیا اگروال، پولیس کمشنر پریاگ راج جوگیندر کمار، ایڈیشنل پولیس کمشنر ڈاکٹر اجے پال شرما، ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما،میلہ آفیسر رشیراج اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نیرج پانڈے ضروری ہدایات دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande