آرمی ڈے پر وزیر اعظم نے ہندوستانی فوج کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کیا
نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آرمی ڈے کے موقع پرہندوستانی فوج کی بے مثال ہمت، بہادری اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے سپاہی بے لوث خدمات اور غیر متزلزل عزم کی علامت ہیں، جو ہر حال میں ملک کی س
PM-SALUTES-ARMY-DAY


نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آرمی ڈے کے موقع پرہندوستانی فوج کی بے مثال ہمت، بہادری اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے سپاہی بے لوث خدمات اور غیر متزلزل عزم کی علامت ہیں، جو ہر حال میں ملک کی سلامتی کو یقینی بناتے ہیں۔ ان کی فرض شناسی پورے ملک میں اعتماد اور شکرگزاری کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے ان بہادر سپاہیوں کو بھی عقیدت کے ساتھ یاد کیا جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الگ الگ پیغامات کا اشتراک کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ دشوار گزار علاقوں سے لے کر برفیلی چوٹیوں تک ہندوستانی فوج کی بہادری اور شجاعت ہر شہری کے لئے باعث فخر ہے۔ ملک سرحد پر تعینات فوجیوں کو تہہ دل سے سلام پیش کرتی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے ایک سنسکرت سبھاشت کا بھی اشتراک کیا ،جس میں انہوں نے مسلح افواج کی ہمت، خود اعتمادی اور فرض شناسی کے لازوال احساس کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا:

اسماکمندرا: سمرتیشو دھوجیشوماکم یا اشواستہ جینتو۔ اسماکم ویرا اترے بھاونت وسما یو دیوا اوتا ہویشو۔

(مفہوم: ہمارے جھنڈے جنگ میں بلند ہوں، تب ہمارے ہتھیار فتح مند ہوں۔ ہمارے ہیرو ہمیشہ بہترین اور سب سے آگے رہیں۔ اے دیوتاو، جنگ اور بحران کے وقت ہماری حفاظت کرنا۔)

یہ شلوک ملک اور فوج کے لیے فتح، بہادری اور ایشور کی کرپاکی خواہش کرتا ہے۔ اس میں فوجیوں کی بہادری، شجاعت اور ملک کے دفاع کے لیے ان کے ناقابل تسخیر عزم کی عکاسی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande