مدھیہ پردیش اسمبلی کا بجٹ سیشن 16 فروری سے، نوٹیفکیشن جاری
بھوپال، 15 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کا بجٹ سیشن 16 فروری سے شروع ہو کر 6 مارچ 2026 تک چلے گا۔ اس 19 روزہ سیشن میں ایوان کی کل 12 نشستیں ہوں گی، جن میں اہم سرکاری کام انجام دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں جمعرات کو گورنر منگو بھائی پٹیل کے ذریعے
ایم پی اسمبلی کا فائل فوٹو


بھوپال، 15 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کا بجٹ سیشن 16 فروری سے شروع ہو کر 6 مارچ 2026 تک چلے گا۔ اس 19 روزہ سیشن میں ایوان کی کل 12 نشستیں ہوں گی، جن میں اہم سرکاری کام انجام دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں جمعرات کو گورنر منگو بھائی پٹیل کے ذریعے منظور شدہ اسی سلسلے کا نوٹیفکیشن اسمبلی سکریٹریٹ کے ذریعے جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، بجٹ سیشن کے لیے اسمبلی سکریٹریٹ میں غیر سرکاری بلوں کی اطلاع 4 فروری 2026 اور غیر سرکاری قراردادوں کی اطلاع 5 فروری 2026 تک حاصل کی جائیں گی، جبکہ تحریک التوا، توجہ دلاؤ، ضابطہ 267 - اے کے تحت اطلاعات اسمبلی میں 10 فروری 2026 سے دفتر میں صبح 11.00 بجے سے سہ پہر 4.00 تک حاصل کی جائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش کی سولہویں اسمبلی کا یہ نواں سیشن ہوگا۔ اس 19 روزہ سیشن کے دوران 21، 22 اور 28 فروری کو چھٹی رہے گی، جبکہ یکم مارچ کو اتوار اور 3 مارچ کو ہولی کی چھٹی رہے گی۔ اس سیشن کے دوران کل 12 نشستیں ہوں گی۔ اس سیشن میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی حکومت اپنی مدت کار کا تیسرا بجٹ پیش کرے گی۔ نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ جگدیش دیوڑا اس سیشن میں مالی سال 27-2026 کا اہم بجٹ پیش کریں گے۔ حکومت اس سال ’کرشک کلیان ورش‘ (کسان بہبود سال) منا رہی ہے۔ اس لیے اس بار کے بجٹ سے کسانوں اور متوسط طبقے کے لوگوں کو کافی امیدیں ہیں۔ بجٹ سیشن میں حکومت اپنی معاشی اسکیموں اور پالیسیوں کو ایوان کے سامنے رکھے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande