گڈکری 17 جنوری کو مدھیہ پردیش آئیں گے، ودیشا میں مختلف پروگراموں میں شامل ہوں گے
ودیشا، 15 جنوری (ہ س)۔ مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری 17 جنوری ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے ایک روزہ دورے پر آئیں گے۔ وہ یہاں ودیشا ضلع میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں شامل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور مرکزی وزیر زراعت شیورا
مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری


ودیشا، 15 جنوری (ہ س)۔ مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری 17 جنوری ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے ایک روزہ دورے پر آئیں گے۔ وہ یہاں ودیشا ضلع میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں شامل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان بھی ان کے ساتھ ان پروگراموں میں موجود رہیں گے۔

ضلع انتظامیہ کے ذریعے جمعرات کو جاری دورے کے پروگرام کے مطابق مرکزی وزیر گڈکری 17 جنوری کو دوپہر 12 بجے ہوائی جہاز سے بھوپال ایئرپورٹ آئیں گے اور یہاں دوپہر 12.05 بجے ہیلی کاپٹر سے روانہ ہو کر دوپہر 12.30 بجے ودیشا کے کھیل اسٹیڈیم ہیلی پیڈ پر آمد کے بعد روڈ شو پروگرام میں شامل ہوں گے۔

مرکزی وزیر گڈکری روڈ شو کے بعد پرانی زرعی پیداوار منڈی ودیشا میں منعقدہ پروگرام میں شامل ہوں گے۔ پروگرام کے مطابق 1.50 بجے فوٹو نمائش کا معائنہ، دوپہر دو بجے قوم کے نام وقف تعمیراتی کاموں کے افتتاح اور سنگ بنیاد پروگرام میں شامل ہوں گے۔ زرعی پیداوار منڈی پروگرام کے بعد مرکزی وزیر گڈکری دوپہر 3.30 بجے ودیشا کھیل اسٹیڈیم سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھوپال ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande