
کولکاتہ، 15 جنوری (ہ س)۔
مرکزی وزیر ثقافت گجیندر سنگھ شیخاوت نے جمعرات کو کولکاتہ میں للت کلا اکادمی کی نئی تعمیر عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ نئی عمارت ہندوستان کے مختلف خطوں میں پھیلی آرٹ کی روایات کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرنے کے مقصد سے تعمیر کی گئی ہے۔
للت کلا اکادمی نے جمعرات کو یہاں اپنی تیسری دو سالہ پینٹنگ نمائش کا اہتمام کیا۔ مرکزی وزیر شیخاوت نے اس تقریب میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کا آغاز کلاسیکی رقص کے ساتھ ہوا جس کے بعد درگا وندنا پیش کی گئی۔ وشو بھارتی یونیورسٹی کے طلباء نے گانے کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر للت کلا اکادمی کی طرف سے ایک خصوصی ویڈیو کی نمائش کی گئی اور ایک خصوصی کیٹلاگ جاری کیا گیا۔
مرکزی وزیر شیخاوت نے اپنے خطاب کا آغاز بنکم چندر چٹوپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنکم چندر کے نعرے وندے ماترم نے تمام ہندوستانیوں کو متحد کر دیا ہے، اور اس منتر کو اپنے دلوں میں لیے ہوئے بہت سے بہادر جنگجوو¿ں نے اپنی مادر وطن کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا وکست بھارت کا خواب صرف اقتصادی، سیاسی یا فوجی ترقی سے ہی حاصل نہیں ہو گا۔ بلکہ ملک کی ثقافتی ترقی بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے قدیم ترین فن اور ورثے کو مستقبل کے لیے محفوظ اور سکیو رکیا جانا چاہیے، تاکہ عالمی سطح پر ہماری ثقافتی شناخت کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
قبل ازیں للت کلا اکادمی کے نائب صدر نند لال ٹھاکر نے ہندوستان کی قدیم فن روایات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اکادمی نے جزائر انڈمان اور نکوبار کے فن کو اجاگر کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ اس تقریب میں معروف آرٹ اسکالر ڈاکٹر نرنجن پردھان کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ