زین العابدین انصاری کا یومِ پیدائش: خدمتِ خلق اور اردو ادب کی روشن مثال
مفت میڈیکل کیمپ کے ذریعے انسانی خدمت کا پیغام،اردو محفل میں تہذیب، محبت اور بھائی چارے پر زوراحمدآباد،13جنوری(ہ س)۔ معروف سماجی خدمت گار اور ا±ردو زبان و ادب کے سرگرم خادم جناب زین العابدین انصاری کا یومِ پیدائش اس برس ایک منفرد اور بامقصد انداز
زین العابدین انصاری کا یومِ پیدائش: خدمتِ خلق اور اردو ادب کی روشن مثال


مفت میڈیکل کیمپ کے ذریعے انسانی خدمت کا پیغام،اردو محفل میں تہذیب، محبت اور بھائی چارے پر زوراحمدآباد،13جنوری(ہ س)۔

معروف سماجی خدمت گار اور ا±ردو زبان و ادب کے سرگرم خادم جناب زین العابدین انصاری کا یومِ پیدائش اس برس ایک منفرد اور بامقصد انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر دو روزہ سماجی اور ادبی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جسے عوامی و ادبی حلقوں میں بے حد سراہا گیا۔تقریبات کے پہلے دن شہر میں ایک بڑے پیمانے پر مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں بلڈ پریشر، شوگر اور عمومی طبی معائنہ کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس اقدام نے یہ پیغام دیا کہ حقیقی خوشی ذاتی تقریبات سے آگے بڑھ کر سماج کے ضرورت مند طبقات کی خدمت میں مضمر ہے۔

دوسرے دن ناز اسٹوڈیو، رکھیال میں ایک باوقار ا±ردو ادبی محفل منعقد ہوئی، جس میں ا±ردو زبان کی اہمیت، گنگا جمنی تہذیب، باہمی بھائی چارے اور محبت کے پیغام پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ ا±ردو محض ایک زبان نہیں بلکہ مشترکہ تہذیب اور دلوں کو جوڑنے والی ثقافت ہے۔اپنے خطاب میں جناب زین العابدین انصاری نے تمام مہمانوں اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی کہ یومِ پیدائش کو فلاحی، تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کے ذریعے منایا جائے تاکہ سماج کو مثبت پیغام دیا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande