مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال نے بی جے پی، شندے کی شیوسینا اور ایم آئی ایم کو بنایا نشانہ
چندرپور ، 13 جنوری (ہ س) ۔ مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال نے بی جے پی، شندے کی شیوسینا اور ایم آئی ایم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تینوں پارٹیاں عوام کو مذہبی اور سماجی بنیادوں پر تقسیم کر کے سیاسی فائدہ اٹھاتی ہیں، مگر اقتدار کے حص
Politics Maha Sapkal BJP


چندرپور ، 13 جنوری (ہ س) ۔ مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال نے بی جے پی، شندے کی شیوسینا اور ایم آئی ایم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تینوں پارٹیاں عوام کو مذہبی اور سماجی بنیادوں پر تقسیم کر کے سیاسی فائدہ اٹھاتی ہیں، مگر اقتدار کے حصول کے وقت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ان جماعتوں کو سبق سکھانا ناگزیر ہو گیا ہے۔بلدیاتی انتخابات کی مہم کے آخری دن سپکال نے چندرپور میں کانگریس کی انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وجے وڈیٹیوار، پرتِبھادھنورکر، سدھاکر اڈبالے، وسنت پورکے، سبھاش دھوٹے، سنتوش لہانگے اور دیگر کانگریسی رہنما موجود تھے۔سپکال نے کہا کہ بی جے پی اور ایم آئی ایم عوام کو ہندو–مسلم تنازع کے نام پر ڈراتی ہیں، لیکن اقتدار کے لیے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکوٹ میں دونوں جماعتوں نے مل کر اقتدار حاصل کیا، جبکہ وزیر اعلیٰ فڑنویس کے ایم آئی ایم سے اتحاد نہ کرنے کے دعوے عملی طور پر کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں، کیونکہ نہ اتحاد توڑا گیا اور نہ کوئی کارروائی کی گئی۔انہوں نے الزام لگایا کہ اقتدار کی اس سیاست میں ایکناتھ شندے کی شیوسینا بھی برابر کی شریک ہے، جس نے بیڑ ضلع کی پرلی میونسپل کونسل میں ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کیا۔ سپکل نے عوام سے اپیل کی کہ جو جماعتیں عوام میں خوف پھیلا کر اقتدار کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ آ جاتی ہیں، انہیں بلدیاتی انتخابات میں مسترد کر دیا جائے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande