
حیدرآباد , 13 جنوری (ہ س)۔تلنگانہ ہاؤسنگ بورڈ کے وائس چیئرمین وی پی گوتم نے حیدرآباد کے نامپلی اسمبلی حلقہ میں واقع ریڈ ہلزاوروجئے نگرکالونی کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس دورے کا مقصدعلاقے میں موجودخالی اراضی، تجاوزات اورلیزاراضی سے جڑے مسائل کی نشاندہی کرنا تھا،خاص طورپروہ مسائل جوسابق فوجیوں کوالاٹ کی گئی زمینوں پررہنے والے افراد کودرپیش ہیں۔ معائنے کے دوران وی پی گوتم کے ہمراہ ہاؤسنگ بورڈ کے چیف انجینئر،جنرل منیجر (لینڈز)اوراسٹیٹس افسران بھی موجودتھے۔ حکام نے زمینی سطح پرحالات کاجائزہ لیااوریہ جاننے کی کوشش کی کہ کن مقامات پرقبضہ جات ہیں اورکن زمینوں کوبہترطریقے سے منظم کیاجاسکتا ہے۔ یہ معائنہ ان شکایات کے پیش نظرکیاگیاجوسابق فوجیوں کوالاٹ کی گئی لیزاراضی پر رہائش پذیرافراد کی جانب سے مسلسل سامنے آرہی تھیں۔ وزیرپونگولیٹی سرینواس ریڈی کی ہدایات کے مطابق ان مسائل کے حل کے لیے ایک جامع پالیسی تیارکی جارہی ہے۔حکام نےلیز اراضی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ممکنہ اوردیرپاحل پرتبادلہ خیال کیا۔وجئے نگرکالونی میں ایک طویل عرصے سے یہ مطالبہ کیاجارہا ہے کہ سابق فوجیوں کو99 سالہ لیزپر دی گئی زمینوں کوفری ہولڈ میں تبدیل کیاجائے۔حکومت اس طرح کے معاملات کے لیے مستقل حل پرسنجیدگی سے غورکررہی ہے اورامکان ہے کہ متعلقہ پالیسی جلدحتمی شکل اختیارکرلے گی۔ حکام کے مطابق،پالیسی کی تیاری کے بعد اسے منظوری کے لیے حکومت کوپیش کیاجائے گا۔اس پالیسی کے نافذہونے سے نہ صرف وجئے نگرکالونی بلکہ دیگرایسے علاقوں میں رہنے والے افرادکوبھی راحت ملنے کی امیدہے جواسی طرح کے لیزاراضی مسائل سے دوچارہیں۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق