چینی مانجہ سے معمر خاتون شدید زخمی
حیدرآباد، 13 جنوری (ہ س)۔حیدرآباد کے نواحی علاقہ الماس گوڑہ میں پتنگ کے ممنوعہ چینی مانجہ سے ایک معمر خاتون زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ میرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا جب خاتون مین روڈ پرپیدل چل رہی تھیں۔تفصیلات کے مطابق چلتے ہوئے اچانک چینی مانجہ
چینی مانجہ سے معمر خاتون شدید زخمی


حیدرآباد، 13 جنوری (ہ س)۔حیدرآباد کے نواحی علاقہ الماس گوڑہ میں پتنگ کے ممنوعہ چینی مانجہ سے ایک معمر خاتون زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ میرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا جب خاتون مین روڈ پرپیدل چل رہی تھیں۔تفصیلات کے مطابق چلتے ہوئے اچانک چینی مانجہ خاتون کے پیروں میں پھنس گیا۔ مانجہ کی دھاراتنی تیزتھی کہ اس سے خاتون کے پیرپرشدید زخم آئے۔ موقع پرموجود افراد نے فوری طورپرانہیں قریبی ہاسپٹل منتقل کیاجہاں ان کاعلاج جاری ہے۔واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے چینی مانجہ پرپابندی کے باوجوداس کااستعمال جاری ہے، جو راہگیروں اورپرندوں کے لئے جان لیواثابت ہورہا ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande