چینی مانجھے کی خطرناک واردات، اُپل میں اے ایس آئی گلا کٹنے سے شدید زخمی
حیدرآباد , 13 جنوری (ہ س)۔ سَنکرانتی تہوارکے دوران پابندی کے باوجودچائنیزمانجھاایک بار پھر جان لیواثابت ہوا۔ اُپل پولیس اسٹیشن حدود میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں پولیس سب انسپکٹر(اے ایس آئی) ناگاراجواس وقت شدید زخمی ہو گئے جب تیزدھارچائنیزمان
چائنیز مانجھے کی خطرناک واردات، اُپل میں اے ایس آئی گلا کٹنے سے شدید زخمی


حیدرآباد , 13 جنوری (ہ س)۔ سَنکرانتی تہوارکے دوران پابندی کے باوجودچائنیزمانجھاایک بار پھر جان لیواثابت ہوا۔ اُپل پولیس اسٹیشن حدود میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں پولیس سب انسپکٹر(اے ایس آئی) ناگاراجواس وقت شدید زخمی ہو گئے جب تیزدھارچائنیزمانجھا ان کے گلے میں لپٹ گیااورگلا کٹ گیا۔

زخمی اے ایس آئی کوفوری طور پرہاسپٹل منتقل کیاگیا،جہاں ان کاعلاج جاری ہے۔

اے ایس آئی ناگاراجو،جواپل سوروپ نگرکے رہائشی ہیں،نلہ کنٹہ پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیں۔وہ اپل سے نمائش ڈیوٹی کے لیے روانہ ہورہے تھے کہ اچانک پتنگ کا تیزدھارچائنیز مانجھا ان کے گلے میں پھنس گیا۔ مانجھے کے زورسے کھینچنے کے باعث ان کا گلا کٹ گیااورشدید خون بہنے لگا۔

مقامی افراد نے فوراً صورتحال کوبھانپتے ہوئے انہیں ایک ایل بی نگرکے ایک نجی ہاسپٹل منتقل کیا،جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کوسنگین قراردیا ہے۔

یہ واقعہ ایک بارپھراس حقیقت کواجاگرکرتا ہے کہ چائنیزمانجھے کے استعمال پر مکمل پابندی کے باوجود اس کی غیرقانونی فروخت اوراستعمال جاری ہے۔ شیشے سے لیپت یہ دھاگہ نہ صرف پتنگ بازوں بلکہ سڑکوں پر چلنے والے شہریوں، دوپہیہ سواروں اورپرندوں کے لیے بھی جان لیواخطرہ بن چکاہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سَنکرانتی اوردیگرتہواروں کے دوران چائنیزمانجھے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس طرح کے افسوسناک واقعات کو روکاجا سکے۔ یہ حادثہ اس بات کی تلخ یاد دہانی ہے کہ ذرا سی لاپرواہی خوشیوں کے لمحوں کو المیے میں بدل سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande