
نئی دہلی،13 جنوری (ہ س)۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے اپنے اساسی اراکین امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد رشادی اور ڈاکٹر محمد منظور عالم صاحب کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہو ئے اسے ملک و ملت کا ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے ایک پریس بیان میں امیر شریعت کر ناٹک حضرت مولانا صغیر احمد رشادی اور آئی او ایس کے سابق چیئرمین اور نامور مفکر ڈاکٹر محمد منظور عالم کی وفات پر اپنے گہرے صدمہ کا اظہار کر تے ہو ئے اسے ملک و ملت اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا صغیر احمد رشادی ایک بلند پایہ عالم دین اور کرناٹک کی ایک قابل احترام شخصیت تھے۔ وہ نہ صرف بنگلور کے اہم دینی جامعہ، دارالعلوم سبیل الرشاد کے مہتمم و شیخ الحدیث تھے بلکہ امارت شرعیہ کر ناٹک کے امیر شریعت بھی تھے اور ریاست کے تمام ملی حلقوں میں بہت معزز اور احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ایک سال قبل ا?پ ہی کی سرپرستی اور میزبانی میں دارالعلوم سبیل الرشاد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کا اجلاس عام حسن وخوبی کے ساتھ انجام پذیر ہوا تھا، ان کے حسن انتظام اور میزبانی کی تمام ممبران و مدعوئین نے ستائش کی تھی۔ آپ کی وفات سے نہ صرف بورڈ بلکہ ملک و ملت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
اسی طرح ا?ج بورڈ کے ایک دوسرے قدیم اساسی رکن، انسی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز اور کئی ملی تنظیموں و اداروں کے مو¿سس،ایک متحرک وفعال مفکر ڈاکٹر محمد منظور عالم صاحب کے انتقال نے بھی ایک گہرا خلا پیدا کر دیاہے۔ موصوف نے آئی او ایس کی شکل میں نہ صرف ایک بہترین تحقیقی ادارہ و تھنک ٹینک قائم کر کے وقت کی ایک اہم ترین ضرورت کو پورا کیا تھا بلکہ وہ اسلامی فقہ اکیڈمی اور آل انڈیا ملی کونسل کے مو¿سسین میں سے بھی تھے۔ ڈاکٹر محمد منظور عالم کئی دنوں سے سخت علیل تھے لیکن وہ آخری سانس تک ملک و ملت کے اہم امور و مسائل کی طرف متوجہ رہے۔مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے بورڈ کی ان دونوں اہم شخصیات کے حق میں دعائے مغفرت کر تے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان حضرات کی کوششوں اور کاوشوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں انھیں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے وابستگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ملت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔(آمین)
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais