ڈاکٹر محمد منظور عالم کے سانحہ ارتحال پر ملی کونسل کی تعزیت
نئی دہلی، 13 جنوری(ہ س)۔ آل انڈیا ملّی کونسل کے جنرل سکریٹری اور انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد منظور عالم کا آج علی الصباح 5:32 پر میکس ہسپتال، نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال سے آل انڈیا ملّی کونسل سے وابستہ تمام
ڈاکٹر محمد منظور عالم کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تعزیت


نئی دہلی، 13 جنوری(ہ س)۔ آل انڈیا ملّی کونسل کے جنرل سکریٹری اور انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد منظور عالم کا آج علی الصباح 5:32 پر میکس ہسپتال، نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال سے آل انڈیا ملّی کونسل سے وابستہ تمام مو¿قر عہدیداران، ذمہ داران وکارکنان غیرمعمولی طور پر سوگوار ہیں۔ اللہ رب العالمین مرحوم ڈاکٹر صاحب کی مغفرت فرمائے اور انھیں اعلیٰ علیین میں جاگزیں کرے۔ آمین!

مرکزی دفتر آل انڈیا ملّی کونسل سے جاری تعزیتی بیان میں معاون جنرل سکریٹری شیخ نظام الدین نے کہا کہ ڈاکٹر محمد منظور عالم نہ صرف ملّی کونسل کے بانیان میں سے ایک تھے، بلکہ آئی او ایس اور اس کی ذیلی تنظیموں کے ذمہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے بڑے دانشوروں میں سے ایک تھے۔ انھوں نے نہ صرف ملک وملت کی خدمات انجام دیں بلکہ اپنی ہمہ گیر کوششوں کے ذریعہ ملت اسلامیہ کو کئی جہتوں سے فائدہ پہنچایا۔ آل انڈیا ملّی کونسل کے بانی سکریٹری جنرل حضرت مولانا قاضی مجاہدالاسلام قاسمی? کی دینی، ملّی اور علمی خدمات کے آپ شانہ بشانہ رہے اور ملت مسلمہ کی خاطر ہر سو جدوجہد کے ذریعہ غیرمعمولی سرگرمیوں سے خود کو جوڑے رکھا۔ اللہ تعالیٰ انھیں غریق رحمت کرے اور ا±ن کے تمام فرزندان ومتعلقین کو صبر وثبات سے نوازے۔ آپ کی پہلی نماز جنازہ شاہی مسجد، شاہین باغ میں جب کہ دوسری نماز جنازہ گورغریباں شاہین باغ قبرستان میں ہوگی۔

آل انڈیا ملّی کونسل کے قومی صدر، حضرت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی دامت برکاتہم، حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی، کارگزار صدر آل انڈیا ملّی کونسل، ڈاکٹر مولانا یاسین علی عثمانی، نائب صدر کونسل، حضرت مولانا عبدالعلیم قاسمی بھٹکلی، نائب صدر کونسل، حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، نائب صدر کونسل اور حضرت مولانا قاری فضل الرحمن، نائب صدر آل انڈیا ملّی کونسل ودیگر سبھی معاونین جنرل سکریٹریز کونسل وخازن نیز معاونین خازن بالترتیب پروفیسر حسینہ حاشیہ اور جناب محمد عاصم سیٹھ افروز بنگلور، جناب ارشد جمال مو¿ اور حاجی شہود عالم کولکاتہ کے ساتھ ساتھ ملی کونسل کی سبھی ریاستی شاخوں کے عہدیداران وذمہ داران نیز مرکزی دفتر کے سبھی کارکنان نے ڈاکٹر منظور عالم کی رحلت پر اپنی سوگواری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم ڈاکٹر صاحب کے حق میں دعائے مغفرت کی ہے اور ان کے پسماندگان بالخصوص ان کی بیوہ اہلیہ اور سبھی فرزندان وقریبی رشتہ داروں کے تئیں اپنی ہمدردی وتعزیت پیش کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande