
جموں, 11 جنوری (ہ س)۔ جموں میں واقع ہائی سیکورٹی سینٹرل جیل کوٹ بھلوال میں ہفتہ کے روز ایک قیدی کے سامان سے بغیر سم کارڈ کے تین موبائل فون برآمد کیے گئے۔
حکام کے مطابق برآمدگی روہت کمار عرف ’مکھن‘ کے سامان سے کی گئی، جو آر ایس پورہ کا رہائشی ہے اور گزشتہ برس منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ مذکورہ قیدی اس معاملے میں گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کی تحویل میں تھا۔حکام کے مطابق تفتیش کے دوران روہت کمار نے موبائل فونز کی موجودگی کا انکشاف کیا، جس کے بعد پولیس، جیل عملہ اور سی آئی ایس ایف اہلکاروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران تین موبائل فون برآمد کیے گئے۔حکام نے بتایا کہ برآمد شدہ موبائل فونز میں سے ایک خراب حالت میں تھا، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر