
بھوپال، 11 جنوری (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ایم ایس ایم ای محکمے کے ذریعے ریاست میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے کی جا رہی کوششوں کے تحت اتوار کو شروع ہوئی ’مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ سمٹ-2026‘ کے پہلے دن کا فوکس انکیوبیشن ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے، زرعی انوویشن کو فروغ دینے اور اسٹارٹ اپس کی سرمایہ کاری کی تیاری کو مستحکم کرنے پر رہا۔ سمٹ میں ملک بھر سے اسٹارٹ اپس، انکیوبیٹرز، سرمایہ کار اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم سے جڑے 500 سے زیادہ اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے شرکت کی گئی۔
سمٹ کے پہلے سیشن میں ’’انکیوبیٹر سسٹین ایبلٹی‘‘ موضوع پر ایک خصوصی انکیوبیٹر ماسٹر کلاس منعقد کی گئی، جس میں ویکونٹھ پرساد اے وی پی، آئی آئی ایم بنگلور، پرساد مینن، صدر، انڈین اسٹارٹ اپ اینڈ انکیوبیٹر ایسوسی ایشن، پرشانت سلون پروفیسر حکمت عملی اور بین الاقوامی تجارت، آئی آئی ایم اندور اور شگن واگھ، کو-فاونڈر اور منیجنگ ڈائریکٹر آئیڈیا بیز نے انکیوبیشن ماڈل، انڈسٹری شراکت داری، فنڈنگ اور دیرپا پائیداری جیسے اہم موضوعات پر خیالات شیئر کیے۔
سمٹ میں ’’ایگری ایف پی او کو اسٹارٹ اپ کے طور پر تیار کرنا – ویلیو چین ٹرانسفارمیشن‘‘ موضوع پر ایک پینل مباحثہ ہوا۔ ماہرین میں کسان پیداواری تنظیموں کو انوویشن پر مبنی اور اسکیلیبل انٹرپرائز کے طور پر تیار کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس سیشن میں دواریکا سنگھ، بانی، آئی ایس ای ڈی انڈیا، ایمانوئل مرے، انویسٹمنٹ ڈائریکٹر، کیسپین، اسٹیٹ ہیڈ ڈیولپمنٹ سروسز اور انل جوشی، بانی اور منیجنگ پارٹنر، یونیکورن انڈیا وینچرز کے ذریعے شرکت کی گئی۔ سیشن کی نظامت منیشا پانڈے، پروفیسر، رویندر ناتھ ٹیگور یونیورسٹی کے ذریعے کی گئی۔
سمٹ میں اسٹارٹ اپ پچنگ سیشن میں کوالیفائر راونڈ منعقد ہوا، جس میں ابھرتے اسٹارٹ اپس نے اپنے انوویشن اور بزنس ماڈل کو ماہر جیوری کے سامنے پیش کیا۔ پہلے دن کا اختتام اسپیکرز اور سرمایہ کاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے ساتھ ہوا، جس کا مقصد اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاروں کے درمیان تعاون اور ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن