
اسٹیٹ اوپن اسکول ایجوکیشن بورڈ نے جاری کیا ہیلپ لائن نمبر 2671066-0755
بھوپال، 11 جنوری (ہ س)۔
مدھیہ پردیش میں اسٹیٹ اوپن اسکول ایجوکیشن بورڈ کے امیدواروں کے سرپرستوں سے سائبر جعلسازوں کے ذریعے دھوکہ دہی کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ٹھگوں کے ذریعے خود کو بورڈ سے متعلق بتا کر امیدواروں کو پاس کرانے کے نام پر رقم مانگی جا رہی ہے۔ دھوکہ دہی کی جا رہی ہے۔ ادھر، معاملہ سامنے آنے کے بعد اسٹیٹ اوپن اسکول ایجوکیشن بورڈ نے طلبا اور سرپرستوں کے لیے 2671066-0755 ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ جن ناموں سے فون کال کیے جا رہے ہیں، اس نام کا کوئی بھی شخص اسٹیٹ اوپن اسکول ایجوکیشن بورڈ میں ملازم نہیں ہے۔ اس طرح سے کسی کو پاس کرانا پوری طرح ناممکن ہے۔ امیدواروں کا نتیجہ صرف جوابی کاپیوں میں لکھے گئے جوابوں کی جانچ کی بنیاد پر ہی اعلان کیا جاتا ہے۔
رابطہ عامہ کے افسر سنیل ورما نے اتوار کو جانکاری دی کہ اسٹیٹ اوپن اسکول بورڈ کے ذریعے ایسے سائبر ٹھگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ طلبا اور سرپرستوں سے اپیل ہے کہ وہ اس طرح کے کسی بھی لالچ میں نہ آئیں اور خود اور اپنے بچوں کو سائبر ٹھگی سے محفوظ رکھیں۔ کسی بھی طرح کی جانکاری، شکایت یا تصدیق کے لیے بورڈ کے ذریعے جاری کیے گئے ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن