
پٹنہ، 11 جنوری(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار مکر سنکرانتی کے تناظر میں پٹیل سیوا سنگھ میں منعقد دہی چوڑا دعوت میں شریک ہوئے۔ داروغہ رائے روڈ واقع پٹیل سیوا سنگھ میں منعقدہ دہی چوڑا دعوت میں منتظمین نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔وزیر اعلیٰ نے پٹیل سیوا سنگھ کے احاطے میں نصب بھارت رتن سردار وللبھ بھائی پٹیل کے مجسمے پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، جے ڈی یو کے کارگذار قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ سنجے کمار جھا، آرگنائزنگ کمیٹی سمیت دیگر معززین موجود تھے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan