پولیس نے ادھمپور اور جموں سے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا
جموں, 11 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ادھم پور اور جموں اضلاع میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران تین مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران مختلف مقامات سے ہیروئن برآمد کی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق ادھم پور کے رہمبل علا
Drug peddler


جموں, 11 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ادھم پور اور جموں اضلاع میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران تین مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران مختلف مقامات سے ہیروئن برآمد کی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق ادھم پور کے رہمبل علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک کار سے 4.23 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر مانک اوبرائے اور سچن کمار کو حراست میں لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی مانک اوبرائے چلا رہا تھا، جسے پولیس نے روک کر تلاشی لی۔اسی دوران ضلع جموں کے آر ایس پورہ علاقے کے چکروہی میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اور کار سے 3.30 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جس پر سچیت گڑھ کے رہنے والے سنیل چودھری کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹنسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande