
جموں, 11 جنوری (ہ س)۔ جموں کے نزدیک اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع ایک سرحدی گاؤں سے ہفتہ کے روز ایک مشتبہ کبوتر پکڑا گیا۔
حکام کے مطابق ہلکے سرمئی رنگ کے اس کبوتر کے دونوں پروں پر سیاہ رنگ کی دو دھاریاں تھیں، جبکہ اس کی ٹانگوں میں سرخ اور پیلے رنگ کے چھلے لگے ہوئے تھے، جن پر ’رحمت سرکار‘ اور ’رضوان 2025‘کے الفاظ اور کچھ اعداد درج تھے۔ یہ کبوتر کھڑاہ گاؤں میں 13 سالہ لڑکے آرین نے صبح کے وقت پکڑا۔حکام نے بتایا کہ کبوتر کے پروں پر مہریں بھی لگی ہوئی پائی گئیں، جس کے بعد اسے مزید جانچ اور تفتیش کے لیے پالن والا پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر