لکھنؤ، 07 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے گڈمبا تھانہ علاقے کے بیہٹا گاؤں میں پٹاخے کی ایک غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے کے معاملے میں پولیس نے اتوار کو دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ اس سے قبل مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
گڈمبا پولس اسٹیشن کے انچارج پربھاتیش سریواستو نے بتایا کہ 31 اگست کو بیہٹا گاؤں میں ایک غیر قانونی پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا، اس حادثے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ دو زخمیوں نے علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا۔
اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مرکزی ملزم ٹینو عرف علی احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ اتوار کو اسکارپیو کلب کے قریب سے شریک ملزم محمد نسیم ساکن گاؤں بہٹہ اور یعقوب عرف گھپلو کو گرفتار کیا گیا۔ ان پر 25000 روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی