پربھنی میں دھرنگاؤں کے 22 سالہ نوجوان کی لاش ڈیم میں برآمد
پربھنی، 8 ستمبر (ہ س)۔ پربھنی تعلقہ کے دھرنگاؤں گاؤں میں ایک نوجوان کسان کی جان اس وقت چلی گئی جب وہ کھیت میں فصل کے معائنے کے لیے جاتے ہوئے ندی عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ متوفی کی شناخت 22 سالہ گجانن اشروبا ڈوکرے ک
Farmer s Son Drowns While Crossing River in Parbhani


پربھنی، 8 ستمبر (ہ س)۔

پربھنی تعلقہ

کے دھرنگاؤں گاؤں میں ایک نوجوان کسان کی جان اس وقت چلی گئی جب وہ کھیت میں

فصل کے معائنے کے لیے جاتے ہوئے ندی عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ متوفی کی شناخت

22 سالہ گجانن اشروبا ڈوکرے کے طور پر ہوئی ہے۔

اندازہ ہے کہ وہ ندی کے گہرے پانی میں پھنس گیا اور ڈوب گیا۔ واقعہ کی خبر

ملتے ہی لائف گارڈ ٹیم نے تلاش شروع کی مگر گاؤں والوں نے بعد میں سمساپور ڈیم کے

قریب اس کی لاش برآمد کر لی۔

لاش ملنے کے بعد دیہاتی اور رشتہ دار بڑی تعداد میں ضلع کلکٹر کے دفتر پہنچ

گئے۔ انہوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لواحقین کو فوری مالی

مدد فراہم کی جائے اور سمساپور میں بند کو ہٹایا جائے۔ اس موقع پر پولیس نے پہنچ

کر مشتعل عوام کو سمجھانے کی کوشش کی۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande