جموں, 8 ستمبر (ہ س)جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال کے چملواس علاقے میں واقع پل کے نیچے پیر کو تین لاشیں برآمد ہوئیں جن میں دو نابالغ شامل ہیں، حکام نے تصدیق کی ہے۔
حکام نے بتایا کہ لاشیں پل کے نیچے رکھی ہوئی تھیں، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشیں برآمد کی گئیں۔
اہلکاروں کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی لاشوں میں دو نابالغ لڑکے اور ایک خاتون شامل ہے۔
مرنے والوں کی شناخت کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔ حکام نے کہا کہ ابتدائی طور پر خودکشی یا حادثے کے امکان کو رد نہیں کیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر