کٹیہار ضلع کے پھولوریہ میں مسافروں سے بھری بس میں لگی آگ ، تمام مسافر محفوظ
کٹیہار، 08 ستمبر (ہ س)۔ ضلع کے کوئیرا تھانہ علاقہ کے تحت پھولوریہ کے قریب کل دیر شام ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ این ایچ 31پر مسافروں سے بھری بس میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے افراتفری مچ گئی۔ خوش قسمتی سے بس میں موجود تمام 45 مسافروں کو بروقت بحفاظت نک
کٹیہار ضلع کے پھولوریہ میں مسافروں سے بھری بس میں لگی آگ ، تمام مسافر محفوظ


کٹیہار، 08 ستمبر (ہ س)۔

ضلع کے کوئیرا تھانہ علاقہ کے تحت پھولوریہ کے قریب کل دیر شام ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ این ایچ 31پر مسافروں سے بھری بس میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے افراتفری مچ گئی۔ خوش قسمتی سے بس میں موجود تمام 45 مسافروں کو بروقت بحفاظت نکال لیا گیا۔ بس ارریہ ضلع کے کرسا کانٹا بلاک سے بھاگلپور کپاگھاٹ جا رہی تھی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ پھولوریہ اسکول کے قریب بس کے انجن سے اچانک دھواں نکلنا شروع ہوگیا۔ ڈرائیور نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو روک کر تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ چند ہی لمحوں میں آگ کے شعلے پوری بس میں تیزی سے پھیل گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ تب تک بس مکمل طور پر جل کر راکھ ہو چکی تھی۔ انتظامیہ نے مسافروں کو دوسری بس میں کپا گھاٹ بھیج دیا۔ اس واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا، اس طرح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande