ابتدائی اوقات میں شیئر بازار میں مضبوطی کے ساتھ کاروبار، جی ایس ٹی اصلاحات کی وجہ سے بازار میں جوش
ابتدائی اوقات میں شیئر بازار میں مضبوطی کے ساتھ کاروبار، جی ایس ٹی اصلاحات کی وجہ سے بازار میں جوش نئی دہلی، 4 ستمبر (ہ س)۔ جی ایس ٹی نظام میں کی گئی اصلاحات کا اثر آج گھریلو شیئر مارکیٹ میں صاف نظر آرہا ہے۔ جی ایس ٹی سلیب میں کمی اور کئی چیزوں پر
شروعاتی گھنٹے میں شیئر بازار میں مضبوطی کے ساتھ کاروبار، جی ایس ٹی اصلاحات کی وجہ سے بازار میں جوش


ابتدائی اوقات میں شیئر بازار میں مضبوطی کے ساتھ کاروبار، جی ایس ٹی اصلاحات کی وجہ سے بازار میں جوش

نئی دہلی، 4 ستمبر (ہ س)۔ جی ایس ٹی نظام میں کی گئی اصلاحات کا اثر آج گھریلو شیئر مارکیٹ میں صاف نظر آرہا ہے۔ جی ایس ٹی سلیب میں کمی اور کئی چیزوں پر جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ میں جوش و خروش کا ماحول ہے، جس کی وجہ سے شروعاتی کاروبار میں سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس میں تیزی برقرار ہے۔

آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ مارکیٹ کھلتے ہی منافع وصولی کی وجہ سے دونوں انڈیکس کو دباو کا جھٹکا ضرور لگا، لیکن تھوڑی دیر بعد خریداروں نے مورچہ سنبھال لیا اور ایک بار پھر سینسیکس اور نفٹی کی رفتار کو تیز کردیا۔ کاروبار کے پہلے 1 گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.48 فیصد اور نفٹی 0.49 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کررہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں بجاج فائنانس، گراسم انڈسٹریز، بجاج فنسرو، ہندوستان یونی لیور اور ٹاٹا موٹرز کے شیئر 3.88 فیصد سے لیکر 1.55 فیصد تک مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، او این جی سی، کول انڈیا، ٹاٹا اسٹیل اور ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر 0.94 فیصد سے لیکر 0.34 فیصد کے درمیان کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,526 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,805 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں جبکہ 721 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 20 شیئر خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 10 شیئر سرخ نشان پر کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 36 شیئر سبز نشان میں اور 14 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 888.96 پوائنٹس کے مضبوط اضافے کے ساتھ 81,456.67 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی منافع وصولی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں بھی گراوٹ آگئی۔ حالانکہ کاروبار کے پہلے پانچ منٹ کے بعد خریداروں نے مورچہ سنبھال لیا، جس سے اس انڈیکس حرکت میں بھی تیزی آگئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے 1 گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 390.02 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 80,957.73 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 265.70 پوائنٹس کی مضبوط چھلانگ کے ساتھ 24,980.75 پوائنٹس کی سطح پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے پہلے پانچ منٹ میں ہی انڈیکس کی حرکت میں گراوٹ آنے لگی۔ اس کے بعد خریداروں نے بھی مورچہ سنبھال کر خریداری شروع کر دی جس سے انڈیکس کی حرکت میں بھی تیزی آگئی۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 120.70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,835.75 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande