بھونیشور، 4 ستمبر (ہ س)۔ اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے تاریخی اگلی نسل کے جی ایس ٹی اصلاحات کو لاگو کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ اصلاحات قوم کے لئے تبدیلی کا سنگ میل ثابت ہوں گی۔ اس سے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای) کو بااختیار بنایا جائے گا، نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، کھپت میں اضافہ ہو گا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ عام آدمی کی مالی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام عوام پر مبنی حکومت کے عزم کا ثبوت ہے، جو معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی