تاریخ کے آئینے میں یکم اکتوبر: 1978 میں شادی کی عمر میں بڑی تبدیلی آئی
1978 میں حکومت ہند نے شادی کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 14 سے بڑھا کر 18 سال اور لڑکوں کے لیے 18 سے بڑھا کر 21 کر دی۔ یہ ترمیم بچپن کی شادی کو روکنے اور لڑکیوں کو تعلیم اور بہتر مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے کی گئی تھی۔
علامتی تصویر


1978 میں حکومت ہند نے شادی کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 14 سے بڑھا کر 18 سال اور لڑکوں کے لیے 18 سے بڑھا کر 21 کر دی۔

یہ ترمیم بچپن کی شادی کو روکنے اور لڑکیوں کو تعلیم اور بہتر مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے کی گئی تھی۔ اسے شاردا ایکٹ (چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ، 1929) میں ترمیم کرکے لاگو کیا گیا۔

دیگر اہم واقعات:ـ

1854 - ہندوستان میں ڈاک ٹکٹوں کا چلن شروع ہوا۔ ڈاک ٹکٹ پر ملکہ وکٹوریہ کا سر اور ہندوستان دکھایا گیا تھا۔ اس کی قیمت آدھا آنا (1/32 روپے) تھی۔

1895 - پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان پیدا ہوئے۔

1919 - مشہور ہندی فلمی گیت نگار مجروح سلطان پوری پیدا ہوئے۔

1919 - برطانوی حکومت نے یکم اکتوبر 1919 کو ہنٹر کمیٹی قائم کی۔

1924 - ریاستہائے متحدہ کے 39 ویں صدر جمی کارٹر پیدا ہوئے۔

1949 - چین میں کمیونسٹ پارٹی کی حکومت شروع ہوئی۔

1949 - جنرل ماو زے تنگ نے عوامی جمہوریہ چین کا اعلان کیا۔

1953 – آندھرا پردیش الگ ریاست بن گیا۔

1960 - نائجیریا نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔

1967 - انڈین ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا قیام عمل میں آیا۔

1995 - ہندوستانی ویٹ لفٹر گوردیپ سنگھ پیدا ہوئے۔

1996 - امریکی صدر بل کلنٹن نے مغربی ایشیا سمٹ کا افتتاح کیا۔

1998 - سری لنکا کی فوج اور ایل ٹی ٹی ای کے عسکریت پسندوں کے درمیان کلینوچی اور مانکولم کے شہروں پر قبضے کے لیے ہونے والی لڑائی میں 1,300 افراد ہلاک ہوئے۔

2000 - 27ویں اولمپک کھیل سڈنی میں اختتام پذیر ہوئے۔

2001 - ہندوستانی پیرا شوٹر منیش نروال پیدا ہوئے۔

2002 - ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں میں اسنوکر مقابلے میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔

2003 - ہندوستان نے ندیوں کو جوڑنے کے حوالے سے بنگلہ دیش کے خدشات کو دور کیا۔

2004 - اسرائیلی وزیر اعظم ایریل شیرون کی کابینہ نے غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے منصوبے کی منظوری دی۔

2005 - انڈونیشیا کےبالی میں ایک بم دھماکے میں 40 افراد ہلاک ہوئے۔

2006 - اسرائیل نے لبنان سے اپنی آخری فوجی یونٹ کو واپس بلا لیا۔

2007 - جاپان نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں مزید چھ ماہ کی توسیع کا اعلان کیا۔

2008 - دہشت گردوں نے تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں بم دھماکہ کیا۔

2015 - گوئٹے مالا کے سانتا کیٹرینا پنولا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 280 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande