سرینگر جموں قومی شاہراہ بدستور بند
سرینگر، 03 ستمبر (ہ س):۔ کئی اہم سڑکوں بشمول جموں-سری نگر قومی شاہراہ، مغل روڈ، سری نگر-سونامرگ روڈ اور سنتھن روڈ کو متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے اور پتھر گر آنے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ پورے
سرینگر جموں قومی شاہراہ بدستور بند


سرینگر، 03 ستمبر (ہ س):۔ کئی اہم سڑکوں بشمول جموں-سری نگر قومی شاہراہ، مغل روڈ، سری نگر-سونامرگ روڈ اور سنتھن روڈ کو متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے اور پتھر گر آنے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ پورے خطے میں مسلسل بارش نے رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں، جس سے سڑک کا سفر غیر محفوظ ہو گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے، لیکن حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک موسم بہتر نہیں ہو جاتا اور کلیئرنس آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا، کوئی سفر نہ کریں۔لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی افواہ پر دھیان نہ دیں اور سڑک کی حالت سے متعلق صرف سرکاری مشورے پر عمل کریں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کئی آبی ذخائر میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande