
آج کے دن 1949 میں منی پور کا ہندوستان کے ساتھ الحاق ہوا لیکن ہندوستان کے ساتھ اس کے انضمام کی کہانی 1947 میں شروع ہوتی ہے۔ انگریزوں نے جب منی پور کوچھوڑا تو اس کی حکمرانی مہاراجہ بودھ چندر کے پاس آگئی۔ منی پور نے 21 ستمبر 1949 کو ہندوستان کے ساتھ انضمام کے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ اس کے بعد منی پور 15 اکتوبر 1949 کو ہندوستان کا حصہ بن گیا۔
26 جنوری 1950 کو ہندوستانی آئین کو اپنانے کے بعد، یہ ایک چیف کمشنر کے تحت ہندوستانی وفاقی نظام میں حصہ ’سی‘ کی ریاست کے طور پرشامل ہوا۔ بعد میں ایک علاقائی کونسل قائم کی گئی، جس میں 30 منتخب اور دو نامزد ارکان شامل تھے۔ اس کے بعد، 1962 میں، یونین ٹیریٹریز ایکٹ کے تحت 30 منتخب اور تین نامزد ارکان پر مشتمل ایک قانون ساز اسمبلی قائم کی گئی۔
دیگر اہم واقعات:
1743 - آمیر کے بہادرسپوت اور سفارتی راجہ سوائی جے سنگھ کا انتقال۔
1784 - امریکہ کا پہلا روزنامہ (پینسلوانیا پیکٹ اینڈ جنرل ایڈورٹائزر) شائع ہوا۔
1857 - بہادر شاہ دوم نے انگریزوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
1895 -ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ عذرا کی پیدائش ۔
1926 – ہندوستانی اور پاکستانی سنیما میں کام کرنے والی مشہور اداکارہ اور گلوکارہ نور جہاں کی پیدائش۔
1938 - نیو انگلینڈ میں سمندری طوفان (183 میل فی گھنٹہ کی ہوا) سے 700 افراد ہلاک ہوئے۔
1939 – ہندوستانی سماجی کارکن، مصلح، سیاست دان اور آریہ سماجí سوامی اگنیویش پیدا ہوئے۔
1942 - نازیوں نے یوکرین کے ڈونایوٹسی میں 2,588 یہودیوں کو قتل کیا۔
1942 - بوئنگ بی-29 سپر فورٹریس نے اپنی پہلی پرواز کی۔
1954 – سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے پیدا ہوئے۔
1964 - مالٹا نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔
1966 - مہر سین نے تیر کر باسفورس چینل عبور کیا۔
1977 – بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی پیدائش ۔
1999 - وسطی تائیوان میں چی-چی زلزلے سے 2,400 افراد ہلاک ہوئے۔
2013 - نیروبی کے ویسٹ گیٹ شاپنگ مال میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے میں 67 افراد ہلاک ہوئے۔
1984 - برونائی نے اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی۔
1998 - امریکی صدر بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے درمیان محبت کے تعلق سے متعلق ویڈیو ٹیپ جاری کی گئی۔
1991 - آرمینیا نے سوویت یونین سے آزادی حاصل کی۔
1991 - ہندوستانی خاتون اسکواش کھلاڑی دیپیکا پالیکل پیدا ہوئیں۔
2001 - افغانستان میں حکمران طالبان حکومت اور شمالی اتحاد کے درمیان لڑائی شروع ہوئی۔
2004 - امریکہ نے لیبیا پر اقتصادی پابندیاں ہٹا دیں۔
2007 - تنزانیہ کے سائنسدانوں نے مچھلی کی ایک نایاب نسل دریافت کرنے کا دعویٰ کیا۔
2022 - ہندوستان کے مشہور کامیڈین اور اداکار راجو سریواستو کا انتقال ہوگیا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد