ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2025 : انتم پنگھال نے کانسے کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو پہلا میڈل دلایا
ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2025 : انتم پنگھال نے کانسے کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو پہلا میڈل دلایا نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ زگریب (کروشیا) میں جاری ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن شپ 2025 میں ہندوستان کو پہلی کامیابی انتم پنگھال سے ملی۔ 21 سالہ انتم نے جمعرات کو خو
انتم پنگھال اور سویڈش اولمپیئن ایما یونا مالمگرین کے درمیان میچ کا ایک منظر۔


ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2025 : انتم پنگھال نے کانسے کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو پہلا میڈل دلایا

نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ زگریب (کروشیا) میں جاری ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن شپ 2025 میں ہندوستان کو پہلی کامیابی انتم پنگھال سے ملی۔ 21 سالہ انتم نے جمعرات کو خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں سویڈن کی اولمپیئن ایما یونا مالمگرین کو 1-9 سے ہرا کر کانسے کا تمغہ جیتا۔ یہ ان کے کیریئر کا دوسرا عالمی چیمپئن شپ میڈل ہے۔

انتم نے میچ کے شروع میں 0-3 کی برتری حاصل کی اور دوسرے ہاف میں مضبوط دفاع کے ساتھ شاندار دو پوائنٹس اور آخری لمحات میں غضب کا تھرو مار کر فتح پر مہر ثبت کی۔ اس جیت کے ساتھ، انتم نے ہندوستان کو اس ایڈیشن کا پہلا تمغہ دلایا۔

حالانکہ خواتین کے زمرے میں پرینکا ملک (76 کلوگرام) اپنا کانسے کا میڈل مقابلہ ہار گئیں۔ انہیں اولمپک تمغہ فاتح ملائمس مارین نے 10-0 سے ہرایا۔ وہیں منیشا بھانوالا ریپیچج راونڈ میں بلغاریہ کی بلیانا ڈوڈووا سے 9-0 سے ہار کر باہر ہو گئیں۔

دوسری جانب ہندوستان کے گریکو رومن پہلوانوں کا مایوس کن مظاہرہ جاری رہا۔ چاروں پہلوان بغیر جیت کے باہر ہو گئے۔ انیل مور (55 کلوگرام) بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر 1 آذربائیجان کے ایلدانیز عزیزلی سے صرف 13 سیکنڈ میں ہار گئے۔

امن (77 کلوگرام) تکنیکی برتری کی وجہ سے جاپان کے ناو کوساکا سے ہار گئے، جب کہ راہل (82 کلوگرام) کو قازقستان کے المیر تولے بائیف سے 7-1 شکست ہوئی۔ 130 کلوگرام کے زمرے میں سونو کو میزبان کروشیا کے مارکو کوسیوک نے 0-8 سے شکست دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande