ایشیا کپ 2025 : تشارا اور مینڈس کے دم پر سپر-4 میں پہنچی سری لنکا، افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا
ایشیا کپ 2025 : تشارا اور مینڈس کے دم پر سپر-4 میں پہنچی سری لنکا، افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا ۔ بنگلہ دیش نے بھی سپر-4 کے لیے کوالیفائی کر لیا ابوظہبی، 19 ستمبر (ہ س) نووان تشارا کی کسی ہوئی گیند بازی اور کوسل مینڈس کی شاندار نصف سنچری کی بدولت
ایشیا کپ 2025: تشارا اور مینڈس کے دم پر سپر-4 میں پہنچی سری لنکا، افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا


ایشیا کپ 2025 : تشارا اور مینڈس کے دم پر سپر-4 میں پہنچی سری لنکا، افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا

۔ بنگلہ دیش نے بھی سپر-4 کے لیے کوالیفائی کر لیا

ابوظہبی، 19 ستمبر (ہ س) نووان تشارا کی کسی ہوئی گیند بازی اور کوسل مینڈس کی شاندار نصف سنچری کی بدولت سری لنکا نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ کے سپر فور میں جگہ پکی کرلی۔ اس شکست سے افغانستان کی مہم ختم ہو گئی اور بنگلہ دیش کو سپر فور میں بھی داخلہ مل گیا۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی۔ خراب آغاز کے بعد محمد نبی کی طوفانی ففٹی (22 گیندوں، 60 رن، 6 چھکے، 3 چوکے) اور کپتان راشد خان کے (23 گیندوں، 24 رن) کی بدولت ٹیم نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 169 رن بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے نووان تشارا سب سے کامیاب گیندباز رہے جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ دشمنتھ چمیرا، دونتھ ویلالاگے اور دشون شاناکا نے ایک ایک کامیابی حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں پر 171 رن بنا کر باآسانی میچ جیت لیا۔ مینڈس نے ناٹ آوٹ 74 رنوں کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جب کہ کوسل پریلا نے 28 اور کمندو مینڈل نے 26 رن کے ساتھ اہم کردار ادا کیا۔

افغانستان کی گیندبازی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔ مجیب الرحمان، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تاہم راشد خان 4 اوورز میں 23 رن دینے کے باوجود وکٹ نہیں لے سکے۔ اس نتیجے کے ساتھ ہی ایشیا کپ کے سپر فور میں تمام ٹیموں کی رسائی یقینی ہوگئی ہے۔ گروپ اے سے ہندوستان اور پاکستان جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلہ دیش نے اگلا مرحلہ حاصل کر لیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande