شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ امریکی فیڈرل ریزرو کے ذریعہ شرح سود میں کمی کا اثر آج گھریلو شیئر بازار کے ابتدائی کاروبار میں بھی نظر آرہا ہے۔ مقامی شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ آج کا کاروبار بھی مضبوطی کے ساتھ ش
شیئر بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ امریکی فیڈرل ریزرو کے ذریعہ شرح سود میں کمی کا اثر آج گھریلو شیئر بازار کے ابتدائی کاروبار میں بھی نظر آرہا ہے۔ مقامی شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ آج کا کاروبار بھی مضبوطی کے ساتھ شروع ہوا۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کا دباو بھی بنتا ہوا نظر آیا لیکن تھوڑی دیر بعد خریداروں نے خریداری شروع کردی جس کے باعث شیئر مارکیٹ میں تیزی آگئی۔ صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد سینسیکس 0.40 فیصد اور نفٹی 0.35 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

صبح 10 بجے تک کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں ماروتی سوزوکی، ٹاٹا موٹرز، ٹی سی ایس، ہیرو موٹو کارپ، اور ٹیک مہندرا کے شیئر 0.55 فیصد سے لیکر 0.41 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف بجاج فائنانس، ہنڈالکو انڈسٹریز، اپولو اسپتال، ٹاٹا اسٹیل، اور بجاج فنسرو کے شیئر 1.50 فیصد سے لیکر 0.51 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

ابھی تک کے کاوربار میں شیئر مارکیٹ میں 1,527 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 988 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں، جبکہ 539 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 21 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کی وجہ سے 9 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 31 شیئر سبز نشان میں اور 19 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 415.21 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 83,108.92 پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے انڈیکس اپنی ابتدائی سطح سے تقریباً 200 پوائنٹس گر کر 82,920.76 پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور لگا دیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی حرکت میں دوبارہ تیزی آگئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 329.28 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 83,022.99 پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 110.80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25,441.05 کی سطح سے کاوربار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا جھٹکا لگنے کی وجہ سے یہ انڈیکس اپنی ابتدائی سطح سے تقریباً 50 پوائنٹس گر کر 25,393.80 پر آگیا۔ اس کے فوراً بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے اس انڈیکس کی رفتار میں تیزی آگئی۔بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 88.55 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 25,418.80 پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande