نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س): وزارت خزانہ نے مصنوعات کے لئے مرکزی سامان اور خدمات ٹیکس (سی جی ایس ٹی) کی شرحوں کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ جی ایس ٹی کی نئی شرحیں 22 ستمبر سے لاگو ہوں گی۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد، ریاستوں کو بھی اپنے اسٹیٹ جی ایس ٹی (ایس جی ایس ٹی) کی شرحوں کو نوٹیفائی کرنے کی ضرورت ہوگی۔
بدھ کو، وزارت خزانہ نے مرکزی اشیا اور خدمات ٹیکس ایکٹ 2017 کے تحت سامان اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح کے ڈھانچے میں ترمیم کرتے ہوئے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ وزارت خزانہ نے سات شیڈولوں میں تازہ ترین جی ایس ٹی سلیب کی شرحوں کو نوٹیفائی کیا ہے۔
56ویں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کی منظوری کے بعد، 22 ستمبر سے زیادہ تر اشیاء اور خدمات پر نئے نظام کے تحت 5فیصد اور 18 فیصد کی اسی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ تاہم پرتعیش اشیاء پر 40 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا جب کہ تمباکو اور اس سے متعلقہ مصنوعات پر 28 فیصد کے علاوہ سیس بھی عائد رہے گا۔
غور طلب ہے کہ موجودہ نظام کے تحت جی ایس ٹی کی چار شرحیں ہیں: 5، 12، 18 اور 28 فیصد۔ لگژری اور صحت کے لئے مضر سمجھی جانیوالی مصنوعات پر الگ سے سیس بھی لگایا جاتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد