ڈالر کے مقابلے روپیہ کمزور ہوا، بھارتی کرنسی 32 پیسے کی کمی کے ساتھ بند ہوئی
نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ کمزور عالمی رجحانات، ڈالر انڈیکس کی مضبوطی اور اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت کا اثر آج ہندوستان کی کرنسی مارکیٹ میں واضح طور پر نظر آیا۔ کرنسی مارکیٹ میں بنے منفی ماحول اور کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہو
Rupee weakened against dollar, closing 32 paise lower


نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ کمزور عالمی رجحانات، ڈالر انڈیکس کی مضبوطی اور اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت کا اثر آج ہندوستان کی کرنسی مارکیٹ میں واضح طور پر نظر آیا۔ کرنسی مارکیٹ میں بنے منفی ماحول اور کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث آج روپیہ ڈالر کے مقابلے میں کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ ہندوستانی کرنسی آج ڈالر کے مقابلے میں 32 پیسے پھسل کر 88.14 (عارضی) کی سطح پر بند ہوئی۔ اس سے پہلے گزشتہ کاروباری دن بدھ کو ہندوستانی کرنسی 87.82 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

روپے نے آج کی تجارت کا آغاز بھی کمزوری کے ساتھ کیا۔ انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں، ہندوستانی کرنسی نے آج صبح ڈالر کے مقابلے میں 15 پیسے کی کمی کے ساتھ 87.97 روپے پر تجارت شروع کی۔ آج کی تجارت کے آغاز کے بعد کچھ دیر کے لیے روپے نے ابتدائی سطح سے 3 پیسے کی معمولی مضبوطی حاصل کی اور 87.94 کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں منفی ماحول کے باعث روپیہ 34 پیسے کمزور ہو کر 88.16 کی سطح پر پہنچ گیا۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد، روپے نے32پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 88.14 کی سطح پر آج کا کاروبار ختم کیا۔

آج کی کرنسی مارکیٹ کے کاروبار میں روپے نے ڈالر کے ساتھ ساتھ دیگر بڑی بین الاقوامی کرنسیوں کے مقابلے میں کمزور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد روپیہ برطانوی پاونڈ (جی بی پی) کے مقابلے میں 42.97 پیسے کی کمزوری کے ساتھ 120.27 (عارضی) پر پہنچ گیا۔ اسی طرح یورو کے مقابلے روپیہ 31.88 پیسے پھسل کر 104.33 (عارضی) کی سطح پر بند ہوا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande