نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ آج مسلسل تیسرے کاروباری روز مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہا۔ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کے باعث دنیا کی دیگر شیئر بازاروں کی طرح گھریلو حصص بازار میں بھی سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند رہے۔ دن کے دوسرے سیشن میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت، روپے کی کمزوری اور بلند سطح پر ہوئی منافع وصولی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کی حرکت میں بھی گراوٹ آئی۔ آخر کار،کاروبار کے آخری گھنٹے میں، ایک بار پھر خریداروں نے خریداری کا دباو¿ برقرار رکھا اور سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کو مضبوط پوزیشن پر لے آئے۔ پورے دن کی تجارت کے بعد، سینسیکس 0.39 فیصد اور نفٹی 0.37 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔
آج پورے دن کے کاروبار میں آئی ٹی، فارماسیوٹیکل اور بینکنگ سیکٹرز کے حصص میں مسلسل خریدار رہی۔ اسی طرح آٹوموبائل، ایف ایم سی جی، میٹل، آئل اینڈ گیس اور ٹیک انڈیکس بھی اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ دوسری جانب ریئلٹی، کیپٹل گڈز، کنزیومر ڈیور ایبل اور پبلک سیکٹر انٹرپرائز انڈیکس خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ بروڈر مارکیٹ میں آج ملا- جلا کاروبار ہوا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 0.36 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔ دوسری طرف، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 0.01 فیصد کی معمولی کمزوری کے ساتھ کیا۔
حصص بازار کی مضبوطی نے آج اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 1 لاکھ کروڑ سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے۔بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کی ٹریڈنگ کے بعد بڑھ کر 465.80 لاکھ کروڑ (عارضی) ہو گئی، جبکہ گزشتہ کاروباری دن، بدھ کومارکیٹ کیپٹلائزیشن 464.79 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ نتیجتاً، سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت سے تقریباً 1.01 لاکھ کروڑ کا منافع ہوگیا۔
آج، دن بھر کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای میں 4,342 حصص میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 2,191 حصص اضافے کے ساتھ بند ہوئے، 1,985 حصص کمی کے ساتھ جبکہ 166 کے حصص بغیر کسی اتار -چڑھاو کے بند ہوئے۔ آج،این ایس ای میں 2,776 حصص میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,340 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں اور 1,436 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 21 حصص فائدے کے ساتھ بند ہوئے اور 9 حصص نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 34شیئر سبز نشان میں اور 16 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای سینسیکس آج 415.21 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 83,108.92 پوائنٹس پر کھلا۔
کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد انڈیکس 447.50 پوائنٹس بڑھ کر 83,141.21 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دن کے دوسرے سیشن میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت اور کمزور عالمی رجحانات کے باعث گھریلو مارکیٹ میں دباو¿ پیدا ہوا جس کی وجہ سے دوپہر ڈھائی بجے تک انڈیکس بالائی سطح سے 435 پوائنٹس کی کمی سے 82704.92 پوائنٹس پر آگیا۔ اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری شروع کی، جس کی وجہ سے سینسیکس ٹریڈنگ کے آخری ایک گھنٹے میں 320.25 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 83,013.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سینسیکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے آج 110.80 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 25,441.05 پوائنٹس کی سطح سے ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔مارکیٹ کھلنے کے بعد، انڈیکس دن کے پہلے سیشن میں معمولی اتار چڑھاو¿ کے ساتھ کاروبار کرتا رہا۔ دوپہر 12 بجے کے بعد فروخت کا دباو¿ انڈیکس میں کمی کا باعث بنا۔ فروخت کے دباو¿ کے تحت، انڈیکس مختصر طور پر 0.50 پوائنٹس گر کر 25,329.75 پر دوپہر 2:30 بجے تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد، خریداروں نے کاروبار کے آخری گھنٹے میں خریداری کا دباو بڑھایا، جس سے انڈیکس 118.70 پوائنٹس کے اضافے سے 25,448.95 پر آگیا۔ تاہم، انٹرا ڈے سیٹلمنٹ کے دوران دیر سے ہونے والی فروخت کی وجہ سے، نفٹی اپنی بالائی سطح سے 25 پوائنٹس سے زیادہ پھسل کر 93.35 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25,423.60 پر بند ہوا۔
پورے دن کی تجارت کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑی شیئروں ،ایٹرنل 2.92 فیصد، ایچ ڈی ایف سی لائف 2.15 فیصد، سن فارماسیوٹیکلز1.75 فیصد، انفوسس 1.20 فیصد اورسپلا 1.19 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ آج ٹاپ 5 گینرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔ دوسری طرف، کول انڈیا 1.65 فیصد، ٹاٹا موٹرز 1.11 فیصد، بجاج فائنانس 1.09 فیصد، ٹرینٹ لمیٹڈ 1.03 فیصد اور الٹرا ٹیک سیمنٹ 0.75 فیصد کی کمزوری کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 لوزرس میں شامل ہو ئے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد