پونے
، 18 ستمبر(ہ س)۔
مہاراشٹر کے پونے ضلع کے کوتھروڈ علاقے میں بدھ کی رات ایک سنسنی خیز واقعہ
پیش آیا، جہاں متھیشور مندر کے قریب اچانک گینگ کے ارکان نے فائرنگ کر دی۔ اندھا
دھند گولی باری میں 36 سالہ پرکاش دھومل شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر قریبی
اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس
افسران نے بتایا کہ دھومل مندر کے سامنے کھڑا تھا کہ اچانک نیلیش گھیوال گینگ کے
پانچ افراد نے پہنچتے ہی گولیاں برسانا شروع کر دیں۔ دھومل کو لگاتار تین گولیاں
لگیں۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے بھاگ کھڑے ہوئے۔
کوتھروڈ
پولیس نے تفتیشی کارروائی کے دوران صبح تک چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار
شدگان میں میور کمبھار، موسیٰ شیخ، روہت اکھاڑا اور گنیش راوت شامل ہیں۔ پولیس کے
مطابق گینگ کا ایک رکن اب بھی فرار ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے تلاشی مہم تیز کر
دی گئی ہے۔
پولیس
نے بتایا کہ اس واقعے کے محرکات اور پس پردہ حقائق سامنے لانے کے لیے تحقیقات جاری
ہیں۔ زخمی دھومل کی حالت پر اسپتال میں ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے